16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جناب تومر نے پنجاب کے کپور تھلہ ضلع میں میگا فوڈ پارک کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری ، زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی  اور پنچایتی راج کے وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے  منگل کے روز  پنجاب کے  کپور تھلا ضلع پھگواڑہ میں  سکھ جیت میگا فود پارک کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیا۔ اس موقع پر  جناب تومر نے کہا کہ کھیتی کسانوں کے  شعبے میں پنجاب –ہریانہ کا اہم  تعاون اور رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ان کسانوں کی سخت محنت کی وجہ سے  ہندستان آج اجناس کے شعبے میں خود انحصار ہی نہیں ، بلکہ  سپرپلس ہے۔ پنجاب  گیہوں اور دھان میں  سب سے اول رہا ہے لیکن  اب زیر زمین پانی کی سطح میں کمی ہونے سے فصلوں کی تنوع اورر مختلف اقسام  کی ضرورت ہے، جس کے لئے پنجاب کے کسانوں نے کامیابی کے ساتھ قدم آگے بڑھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ    فوڈ پروسیسنگ پر بھی  پورا دھیان دینا ضروری ہے جس سے کسانوں کو  مناسب قیمت ملے گی وہیں متعلقہ شعبوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

مہمان خصوصی جناب تومر نے کہا وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے قیادت میں مرکزی حکومت  کسانوں کی بھلائی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔زرعی پیداوار کی ایم ایس پی کو بڑھایا گیا ہے، دس ہزار نئے ایف پی او بنانے کی اسکیم حکومت لائی ہے کسانوں کو  بیاج سبسڈی دی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں  جن کی تعداد 86 فی صد ہے، انہیں فائدہ پہنچانے پر پوری توجہ مرکوز ہے۔ کسانوں کو ایف پی او کے ذریعہ  سے متعدد فائدے ہوں گے۔ ایف پی او حکومت ہند کی ایک بڑی محرک پہل ہے۔ آتم نربھر بھارت مہم میں پیکج کے تحت   ایک لاکھ کروڑ روپے کے   زرعی انفراسٹرکچر فنڈ سے  منظوریاں دینا  شروع ہوچکا ہے  ، پنجاب کو بھی  اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

جناب تومر نے کہاکہ  زراعت کے شعبے میں ریسرچ کی  خصوصی اہمیت ہے،  آئی سی اے آر  بہت اچھے طریقے سے ریسرچ کررہا ہے جس کا فائدہ ملک کو مل رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے  وزیرخزانہ کے ذریعہ  پنجاب میں  زرعی تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت کی، ریاستی حکومت سے ریاست کو تجویز دینے کو کہا۔ جناب تومر نے کہا  کہ پنجاب سے ریسرچ کا کام ، ایتھنول سے متعلق  اوردیگرجو بھی  تجویز آئیں گی، مرکزی حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔ جناب تومر نے امید ظاہر کی کہ  مکہ پر مبنی سکھ جیت میگا فوڈ پارک فوڈ پروسیسنگ شعبے کے   فروغ میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

آتم نربھر بھارت میں  پیکج کے تحت   ایک لاکھ کروڑ روپے کے  زرعی انفرانسٹرکچر بونڈ کو فنڈ سے منظوریاں دینا  شروع ہوچکا ہے، پنجاب کو بھی اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ فوڈ پروسیسنگ کے فروغ کے لئے  دس ہزار کروڑ روپے کا  فنڈ بنایا گیا ہے، جس سے کسانوں کو  واجب فائدہ  حاصل ہوسکے گا  وہیں  روزگار کے مواقع بھی  بڑھیں گے۔ ابھی تک37 میگا فوڈ پارکوں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ  منظوری دی گئی ہے ، جن میں سے 20 مشرق میں شروع ہوچکے  ہیں۔

پروگرام میں مرکزی فوڈ پروسیسنگ  صنعت کے  وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے میگا فوڈ پارک میں فروغ دی گئی  جدید ترین بنیادی ڈھانچے  پروسیسنگ سہولتیں نہ صرف  زرعی مصنوعات کے نْقصان کو کم کرے گی بلکہ   ویلو ایڈیشن کو بھی یقینی بنائے گی۔

مہمان خصوصی  کامرس اور صنعت کے  مرکزی وزیر  جناب سوم پرکا ش نے کہا کہ  اس پارک کے آس پاس کے علاقوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ترقی پر توجہ ہے، جلد ہی اس  علاقے میں  چار لین والی سڑک کا کام بھی  شروع ہوگا۔

پنجاب کے  خزانہ، منصوبہ بندی  اور پروگراموں کے نفاذ کے وزیر   جناب منپریت سنگھ بادل نے   کہا کہ  پنجاب میں زرعی پیداوار کے ساتھ ہی اب کسان بہبود اور صنعتی فروغ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ پھگواڑہ کے رکن اسمبلی جناب بلویندر سنگھ دھالیوا ل اور سکھ جیت میگا فوڈ پارک اور انفرا لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر جناب  جےدیپ سردانہ اور جناب دھیرن سردانہ نے بھی اجلا س سے خطاب کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More