17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے دین دیال پورٹ ٹرسٹ ہوسپیٹل میں آکسیجن پلانٹ اور فائر فائٹنگ سسٹم کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے آج ورچول طریقے سے گاندھی دھام (کچھ) کے گوپال پوری میں واقع دین دیال پورٹ ٹرسٹ ہوسپیٹل میں میڈیکل آکسیجن کاپر پائپنگ نیٹورک سے لیس میڈیکل آکسیجن جنریٹر یونٹ  اور دیگر متعلقہ سہولیات جسے فائر فائٹنگ سسٹم اور آکسیجن سلنڈر بینک کے توسط سے خودکار آکسیجن سورس چینج اوور سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے صرف 20 دنوں کے اندر آکسیجن پلانٹ کے کام کو مکمل کرنے کے لئے بندرگاہ کی ٹیم اور سبھی حصص داروں کی ستائش کی۔ وبا کے دوران سبھی بندرگاہوں کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ بندرگاہیں آکسیجن سپلائی کے کام کو آسان بناکر ، کووڈ-19 سے متعلق کارگو کے لئے گرین چینل بناکر اور بندرگاہ کی فیس معاف کرکے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تعاون دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بندرگاہیں قرب و جوار کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر سہولتیں دستیاب کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

دین دیال بندرگاہ سبھی بڑی بندرگاہوں میں سے پہلی بڑی بندرگاہ ہے جس نے وبا کے دوران اس طرح کی آکسیجن جنریٹر یونٹ قائم اور چالو کی ہے۔ پورٹ ہاسپیٹل میں قائم آکسیجن جنریٹر یونٹ کی  صلاحیت 5-6 بار پریشر پر 20000 کیوبک میٹر  فی گھنٹہ یعنی 20000 لیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کہ تقریباً 3 جمبو سلنڈر فی گھنٹہ کے برابر ہے اور جس کا استعمال کووڈ کے علاج میں اور ساتھ ہی ساتھ ڈی پی ٹی اسٹاف کے دیگر مریضوں، ان کے رشتے داروں اور دیگر مقامی لوگوں کے علاج میں کیا جاسکتا ہے۔ یہ نظام مریض کے علاج کے لئے مستقل طور پر سلنڈر بھرنے کی دشواری کو ختم کردے گی، جو کہ ایک بوجھل عمل ہے اور اسپتال کو احسن طریقے سے مسلسل آکسیجن کی سپلائی یقینی بنائے گی۔

یہ آکسیجن اکائی، دباؤ کی حالت میں چھانے گئے امپورٹیڈ مولیکیولر آکسیجن کے توسط سے پریشر ونگ ایزارپشن میتھڈ کے پیہم عمل کے ذریعے آکسیجن گیس بناتی ہے اور آخر میں کم از کم 93 فیصد خالص گیس فراہم کرتی ہے۔

5083a.jpg

میڈیکل آکسیجن کاپر پائپنگ نیٹورک کا قیام میڈیکل آکسیجن گیس کی تقسیم کے لئے قیم عمل میں لایا گیا ہے، جو اسپتال کے سبھی وارڈوں جیسے کہ مردوں کے وارڈ، خواتین کے وارڈ، بچوں کے وارڈ، زچگی وارڈ، اسپیشل روم، مجوزہ آئی سی یو روم، وی آئی پی کمروں، آپریشن تھیٹر، آئیسولیشن وارڈ وغیرہ میں ہر ایک آکسیجن فٹنگ بیڈ سے جڑا ہوا ہے۔ نیٹورک پائپ لائن میں مختلف سائز کی بھاری تانبے والی سیملیس پائپ لگی ہے، تاکہ اسپتال میں مذکورہ وارڈوں کے 78 بیڈ پوائنٹس پر آکسیجن ریگولیٹر، فلومیٹر اور کنٹرول والو کے ساتھ پورے نیٹورک میں یکساں آکسیجن پریشر کی تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔ اسی طرح کی غیرضروری آکسیجن سپلائی، خرابی، رساؤ وغیرہ سے پہلے ہی اسپتال کو باخبر کرنے کے لئے پائپ لائن میں لو آکسیجن پریشر الارم سسٹم لگایا گیا ہے۔

آکسیجن سپلائی کے متبادل ذریعے کے طور پر آکسیجن جنریشن یونٹ کے قریب ہی ایک آکسیجن سلنڈر بینک قائم کیا گیا ہے، جس میں ’آٹومیٹک آکسیجن- سورس چینج اوور سسٹم‘ لگا ہے جو آکسیجن جنریشن اکائی میں کوئی خرابی آنے، بجلی چلی جانے یا اس کے برعکس ہونے پر سلنڈر بینک سورس پر تبدیل ہوجائے گا۔

پورٹ کالونی اسپتال میں جدید فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ہے جس میں فائر الارم سسٹم، اسموک ڈٹیکشن سسٹم اسپتال کےوارڈوں اور کمروں میں فائر اسپرنکلر سسٹم، آٹواسٹارٹ فلو سوئچ پینل، آگ بجھانے کا نظام وغیرہ کی خصوصیات ہیں۔ آگ بجھانےوالے اس نظام میں 650 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) کی پمپ صلاحیت ہے اور خاطرخواہ فلو اینڈ پریشر، سیفٹی ڈائنیج وغیرہ کے لئے پورے اسپتال احاطے میں ایک مین پمپ، جوکی پمپ اور مختلف سائز کے ہیوی – ڈیوٹی پائپ لگے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More