Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے نیتی آیوگ کا ڈرونز پرایکسپریئنس اسٹوڈیو لانچ کیا

Urdu News

عوامی خدمات کے لیے ڈرونز کو اپنانے  اور اختراع جدت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک باہمی تعاون پر مبنی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے، آج نیتی آیوگ میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے ذریعہ ڈرون پر ایک ایکسپریئنس اسٹوڈیو کا آغاز کیا گیا۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرپرسن سمن بیری اور سی ای او امیتابھ کانت بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا ’’ہمارے پاس 2030 تک بھارت کو عالمی ڈرون مرکز بنانے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم مختلف صنعتی اور دفاع سے متعلق شعبوں میں ڈرون کے استعمال کو فروغ دیں تاکہ اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا سکے، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نمایاں کیا ہے۔ ہم ڈرون خدمات کو آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بھارت میں جلد ہی ڈرون اختراع کو قبول کرنے والی صنعتوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوگی۔ یہ آخر کار ایک ایسے انقلاب کا باعث بنے گا جو ہر شہری کی زندگی کو  متاثر کرے  گا، اور اس طرح وزیراعظم کے ایک آتم نربھر بھارت کے مقصد کو پورا کیا جا سکے گا۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا ’ڈرون انڈسٹری کے  متعلیقن اور حکومت ہند کی فعال شراکت کے ساتھ، ڈرون صنعت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومت ڈرون کے ضوابط میں نرمی اور ڈرون شکتی اور کسان ڈرون جیسے پروگراموں کے ذریعے ڈرون سےواقفیت کراتے ہوئے تیز رفتار ڈرون اختیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرے  گی۔ میں نیتی آیوگ کی ستائش کرنا چاہوں گا۔ اس طرح کے ایک مہینہ بھر چلنے والے ڈرون پروگرام کی میزبانی کرنے، علم کے تبادلے اور خیالات کے تبادلے اور ڈرون  ایکو سسٹم میں  اختراع اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے‘‘۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرپرسن سمن بیری نے کہا ’’ڈرون سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خاص طور پر بھارت کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں اپنی رسائی، استعداد اور استعمال میں آسانی کی وجہ سے روزگار اور اقتصادی ترقی کے اہم تخلیق کار ہوں گے۔ آج شروع کیا گیا نیتی  ایکسپریئنس اسٹوڈیو سرکاری اور نجی متعلقین کو ڈرون ٹیکنالوجی کی مختلف ایپلی کیشنز کو فروغ دینے  میں مدد کرنےکے ساتھ ساتھ ان کی تنظیموں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے میں مدد کرے گا اور بھارت میں ایک مضبوط ڈرون صنعت کی قیام میں مدد فراہم  کرے گا‘‘۔

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا ’’ ایکسپریئنس اسٹوڈیو کے ذریعے، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرائزز اپنی اختراعات اور نیکسٹ جین ٹیکنالوجی سے چلنے والے حل پیش کر سکیں گے۔

مرکزی وزیر نے کچھ چیلنجوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جن کا اہتمام شہری ہوا بازی کی وزارت  کے تعاون سے نیتی آیوگ کے ذریعے  کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ شہری ہوابازی کی وزارت ان مقابلوں کے لیے ایکو سسٹم تیارکرنے  میں مدد کے لیے ماہ کے دوران مصوبے کے مطابق دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے بھی تعاون تمام درکار مدد فراہم کرائے گی۔

ستمبر 2021 میں، نیتی آیوگ نے ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) اور انٹیل کے ساتھ مل کر، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ (ایم ایل)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)،  آگمینٹیڈ ریالٹی اینڈ ورچوئل ریالٹی (اے آر / وی آر)،  بلاک چین، روبوٹیک وغیرہ جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو ظاہر کرنے میں مدد کے لیے کلاؤڈ انوویشن سینٹر قائم کیا۔ اس طرح کے اسٹوڈیو سے پبلک سیکٹر کے استعمال کے معاملات میں جدید ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

مئی کے مہینے کے لیے، جن تھیمیٹک ایریا  کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ڈرون ہے، جس کا اہتمام نیتی آیوگ نے ​​ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) اور ڈرونز فیڈریشن آف انڈیا (ڈی ایف آئی) کے اشتراک سے کیا ہے۔ ماہ کے دوران، متعلقہ واقعات اور مواد مثلاً مختصر ویڈیوز، پینل ڈسکشن وغیرہ کو https://cic.niti.gov.in پر مرتب کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران، ’ڈرونز فار سوشل امپیکٹ‘ کے استعمال کے کیسز کی نشاندہی کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس کے واسطے ایک  مقابلہ شروع کیا گیا۔ مقابلے کے تحت، قدرتی تحفظ، سماجی تحفظ، دور دراز/غیر محفوظ مقامات تک رسائی، دیہی نقل و حرکت، ڈیزاسٹر ریسپانس وغیرہ کے شعبوں میں استعمال کے معاملات پر ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے ذریعے انجام پانے والے پروجیکٹوں کی حقیقی دنیا کی کیس اسٹڈیز طلب کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، کلاس 6-10 کے طلبہ کے لیے اٹل ٹنکرنگ لیبز کے طلبہ کے لیے مقابلے کا اعلان کیا گیا۔ یہ مقابلہ نیتی آیوگ کی طرف سے اٹل انوویشن مشن اور Raphe mPhibr کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

مندرجہ بالا اقدامات کی مزید تفصیلات https://cic.niti.gov.in پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More