17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے ایک نیا سروس موڈیول ’آئکر سیتو‘ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے آج ایک نیا سروس موڈیول ’آئکر سیتو‘ جاری کیا۔ موبائل کے ذریعہ خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ساتھ ساتھ اینرائڈ ورژن بھی جاری کیا گیا۔جناب جیٹلی نے حکومت کے اس وعدے پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے خدمات کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ای۔ سروس سے ٹیکس ادا کرنے والوں اور ٹیکس کا حساب لگانے والے حکام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیکس کی ادائیگی کرنے والوں کو پریشان کرنے کے امکانات کم سے کم ہوجائیں گے۔

انکم ٹیکس کے محکمے کی طرف سے یہ نیا قدم ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کی ایک کوشش ہے جس سے وہ ٹیکس سے متعلق بہت سی مفید معلومات فوری طور پر حاصل کرسکیں گے۔ اس موڈیول میں بہت ساری چیزیں شامل ہیں، مثلا ٹیکس ٹولس، براہ راست بات چیت کی سہولت،معلومات میں برابر بہتری اور انکم ٹیکس محکمے کے ساتھ مختلف پہلوؤں کے سلسلے میں اہم رابطہ ۔ ٹیکس ادا کرنے والے اپنے موبائل فون پر، جو محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ رجسٹر ہوں گے، بہت سی اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ مثلاً ٹیکس کی تاریخیں، فارم اور نوٹی فکیشن وغیرہ۔ جو ٹیکس ادا کرنے والے اس طرح کے ایس ایم ایس حاصل کرنا چاہتے ہیں ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئکر سیتو موڈیول کے ساتھ اپنے موبائل نمبر رجسٹر کرادیں۔

براہ راست ٹیکسوں کا مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) مسلسل اس کوشش میں ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو بہتر خدمات فراہم کرے اور ان کی مشکلات کو کم کرے۔ اس سلسلے میں نئی اسکیمیں اور یہ ای۔ اقدامات ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے بہت موثر اور مفید ثابت ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More