17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’اٹل سرنگ‘ کے آغاز کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا اور اسے انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’اٹل سرنگ‘ کے آغاز کے لئے وزیر اعظم کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا اور اسے انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا۔ ٹوئیٹ کے ایک سلسلے کے تحت جناب امت شاہ نے کہا، ’’یہ پورے ملک کے لئے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ہے! اس غیر معمولی پروجیکٹ پر بغیر تھکے کام کرنے کے لئے بی آر او کو مبارکباد۔‘‘

جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’دنیا کی سب سے طویل سرنگ کے طور پر ، ’اٹل سرنگ‘ لیہہ اور منالی  کے درمیان سفر میں خرچ ہونے والے وقت میں 4 سے 5 گھنٹوں کی تخفیف کرے گی۔ ہر موسم کے لحاظ سے بہتر سرنگ ہونے کی حیثیت سے، یہ سرنگ لاہول۔ اسپیتی وادی کو پورے سال ملک کے دیگر علاقوں سے مربوط رکھے گی، جبکہ پہلے ملک کے دیگر علاقوں سے اس وادی کا راستہ کئی مہینوں کے لیے کٹ جاتا تھا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ’’اٹل سرنگ پورے خطے کے لئے ایک وردان ثابت ہوگی۔ عوام اب بہتر حفظانِ صحت سہولیات، کاروباری مواقع اور ضروری اشیاء تک بہتر رسائی حاصل کر پائیں گے۔ یہ ہماری دفاعی تیاری کو مضبوطی فراہم کرے گی اور سیاحتی شعبے میں تیزی لاکر روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔‘‘

9.02 کلو میٹر طویل یہ سرنگ ہمالیہ کے پیر پنجل رینج میں مین سی لیول (ایم ایس ایل) سے 3000 میٹر کی بلندی (10000 فٹ) پر الٹرا ماڈرن تفصیلات کے ساتھ تیار کی گئی ہے ۔ اٹل سرنگ 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ یومیہ 3000 کاروں اور 1500 ٹرکوں کی نقل و حمل کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے۔  یہ سرنگ سیمی ٹرانس ورس ونٹی لیشن، ایس سی اے ڈی اے کے سے آراستہ فائر فائٹنگ، روشنی اور نگرانی نظام سمیت جدید الیکڑوکیمیکل سسٹم سے آراستہ ہے۔ اس سرنگ میں متعدد تحفظاتی سہولتوں کا خیال بھی رکھا گیا ہے۔

روہتانگ پاس کے نیچے اسٹریٹجک سرنگ تعمیر کرانے کا تاریخی فیصلہ 3 جون 2000 کو اس وقت لیا گیا جب آنجہانی اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے۔ سرنگ کے جنوبی پورٹل تک رسائی والی سڑک کا سنگ بنیاد 26 مئی 2002 کو رکھا گیا تھا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں 24 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے تعاون کو اعزاز بخشنے کے لئے روہتانگ ٹنل کا نام بدل کر اٹل ٹنل رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More