20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی نمائندے کے طور پر 20ویں برس میں قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی نمائندے کے طور پر 20 ویں برس میں قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر ملک کی تاریخ میں ایک از حد اہم دن ہے۔ 2001 میں آج ہی کے دن جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور اس دن سے شروع ہوا بغیر تھمے ، بغیر آرام کیے، ہر دن ملک کے مفاد اور عوامی خدمت میں وقف ایک ایسا سفر جس نے نئے نئے پیمانے قائم کیے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی فکر، دور اندیشی و کرشمائی شخصیت سے متاثر ہر ہندوستانی آج بھارت کو دوبارہ وشو گورو کے طور پر قائم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ ان کی غیر معمولی قیادت اور رہنمائی میں ملک کی فلاح کے لئے کام کرنا میرے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ’’اگر کوئی صحیح معنوں میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی آرزؤں کو سمجھ سکتا ہے تو وہ نریندر مودی جی ہیں۔ دوراندیشی پر مبنی اپنی سوچ سے وہ ایسے بھارت کی تشکیل کر رہے ہیں جو بااخیار، جدید اور خود کفیل ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر جناب نریندر مودی ریاست میں ترقی کا انقلاب لائے اور اب بطور وزیر اعظم مختلف تاریخی اسکیموں اور کاموں سے کروڑوں غرباء ، کاشتکاروں، خواتین اور سماج کے محروم طبقات کو بااختار بناکر ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ خواہ بھُج کو ہولناک زلزلے کے اثر سے باہر نکال کر ترقی کے راستے پر لے جانا ہو یا گجرات کو امن اور ہم آہنگی کی علامت بنانا ہو یا اپنی محنت اور دور اندیشی پر مبنی سوچ سے ملک کو ترقی اور عروج کا ایک گجرات ماڈل دینا ہو، یہ صرف اور صرف مودی جی کے غیر متزلزل عزم کا ہی نتیجہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More