18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’شفاف تشخیص محاصل – ایماندار کو اعزاز‘ پلیٹ فارم کا افتتاح نیو انڈیا کے لئے ایک اہم قدم ہے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ’’شفاف تشخیص محاصل – ایماندار کو اعزاز‘‘ پلیٹ فارم کو نیو انڈیا کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’شفاف تشخیص محاصل (ٹیکسیشن) – ایماندار کو اعزاز‘‘ پلیٹ فارم کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا ہمارے ٹیکس دہندگان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ، فیس لیس اپیل اور ٹیکس پیئرس چارٹر جیسی اصلاحات سے یہ پلیٹ فارم ہمارے ٹیکس نظام کو مزید تقویت دے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان بھارت کی ترقی اور خوش حالی کی ریڑھ ہیں۔ ان کو بااختیار بنانے اور انھیں احترام دینے کے لئے مودی حکومت نے متعدد تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے عزم کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More