16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب برنب مکھرجی جی کے انتقال کا سخت صدمہ ہوا ہے’’۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘‘وہ ایک انتہائی تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔ پرنب دا کی بے لوث خدمات اورمادر وطن کے تئیں ان کا انمٹ رول ملک کیلئے ہمیشہ سرمایہ ء افتخار رہے گا’’۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘پرنب دا کوان کی بے لوث خدمات اورمادر وطن کے تئیں ان کے انمٹ رول کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات سے ہندستانی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔میں اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے اہل خانہ اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا  ہوں۔ اوم  شانتی شانتی شانتی’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More