19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ اور بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آئی ٹی بی پی ہیڈکوارٹر ، جلال پور (چھپرا) کے چھٹے بٹالین کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی۔؛ مرکزی وزیر داخلہ ، جناب راج ناتھ سنگھ اور بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے جلال پور (چھپرا) میں واقع آئی ٹی بی پی کے چھٹے بٹالین کے نو تعمیر شدہ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سشیل کمار مودی ، کئی حلقوں کے ممبران پارلیمنٹ جناب راجیو پرتاپ روڈی،  جناب جناردن سنگھ سگریوال، جناب اوم پرکاش یادو، جناب جنک رام سمیت کئی مقامی ممبران اسمبلی اور کونسلر، ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

آئی ٹی بی پی کے ڈی جی جناب آر کے پچنندا نے اس تقریب میں سبھی معزز شخصیات کا استقبال کیا اور آئی ٹی بی پی کے تجدید کاری اور بہتر کام کرنے والے حالات کے لیے وزارت داخلہ کے ذریعہ کیجا رہی کوششوں کا ذکر کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر آئی ٹی بی پی کے ذریعہ ملک اور بیرون ملک میں انجام کردہ فرائض کی بھرپور ستائش  کی اور کہا کہ آئی ٹی بی پی مشکل حالات میں ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کو جہاں بھی کوئی چیلنج حکومت کے ذریعہ سونپی گئی ہے اس کی انجام دہی  جانبازوں کے ذریعہ پوری لگن، ایمانداری سے کی گئی ہے۔ آئی ٹی بی پی کو جدید ساز و سامان سے لیس کرنے کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے اور فورس کے شہید افراد اور ان کے کنبے کے فلاح و بہبود کے لیے حکومت کوشاں ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ آئی ٹی بی پی کے چھپرا ضلع میں  ہونے سے علاقے کی اور تیزی سے ترقی ہوگی اور یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ و موجود سبھی معزز شخصیات کا اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی بی پی کو نئے عمارتوں کو مقررہ وقت پر تعمیر کرنے کے لیے مبارکباد دی۔

اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ذریعہ بہار آنے پر مرکزی وزیر داخلہ کا استقبال کیا گیا اور آئی ٹی بی پی کو بھرپور تعاون دینے کی بات کہی۔ انہوں نے چھپرا ضلع میں آئی ٹی بی پی کے قیام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کے نوجوانوں کو پولیس فورس میں خدمت کرنے کے لیے فروغ ملے گا۔ جناب سشیل کمار مودی، نائب وزیر اعلیٰ (بہار) نے اپنے تقریر میں اس موقع کو علاقے کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئی ٹی بی پی کیمپس کا قیام اس علاقے میں بہت سے مثبت تبدیلیوں کا باعث ہوگا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئی ٹی بی پی کے 8 جوانوں کو بہادری کے لیے اعزاز بھی دیا۔ جناب راکیش کمار، ڈپٹی کمانڈنٹ، انسپیکٹر جتیندر کمار، ہیڈ کانسٹیبل سکھدیو دونکاری، کانسٹیبل مہیش کمار، کانسٹیبل امت نیگی کو نکسلیوں سے لوہا لینے، ہیڈ کانسٹیبل سوجان سنگھ کو مزار اے شریف، افغانستان میں آگ لگنے کے واقعہ پر قابو پانے اور ہیڈ کانسٹیبل نریندر کمار اور کانسٹیبل بیمن بسواس کو دھولاگیری کوہ پیمائی کی مہم میں ساتھی کوہ پیما کی جان کی حفاظت کے لیے وزیر داخلہ نے اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر ، آئی ٹی بی پی ، ضلع انتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More