17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کی 71 ویں ریزنگ ڈے پریڈ سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیرداخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ گرفت جرم کے لئے سب سے زیادہ موثر مانع  اور رکاوٹ ہے ۔ آج یہاں دہلی پولیس کی 71 ویں ریزنگ ڈے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہلی پولیس کے اعلی عہدیداران کو حکم جاری کیا  کہ وہ جرائم کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو جدید تر بنائیں۔پولیس فورس کو جدید ترین ٹیکنالوجی  سے آراستہ ہونے پر زور دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فورنسک جرائم کی تحقیقات میں ایک کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتا  ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت قومی راجدھانی دہلی میں مزید فورنسک لیباریٹریاں قائم کررہی ہے۔ اسی طرح جرائم اور مجرموں کا پتہ لگانے والا نیٹ ورک اور نظام( سی سی ٹی این ایس) جلد ہی پوری طرح کام کرنا شروع کردے گا۔ اس سے دہلی پولیس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مرکزی وزیرداخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں دہلی پولیس کے ذریعہ  سب سے زیادہ  مطلوب دہشت گرد جنید کی گرفتاری کے  لئے دہلی پولیس کی کافی تعریف کی۔پولیس کو مطلوب دہشت گرد جنید ایک دہائی سے  زیادہ  کے عرصے سے پولیس کی گرفت سے  بچ کر نکل جارہا تھا۔اسی طرح سے جناب  راجناتھ سنگھ نے ایک اغوا شدہ بچے کو  کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے بحفاظت  بچانے کے لئے بھی دہلی پولیس کی تعریف کی۔ انہوں نے دہلی پولیس کی دیگر متعدد کامیابیوں کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ اور انٹلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو بھی کافی سراہا ہے۔بہترین پولیس اسٹیشنوں کے لئے ایوارڈز دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشنوں کی درجہ بندی ، جس کی سفارش  سالانہ ڈی جی پی کانفرنس کے دوران  کی گئی تھی ،سےپولیس اسٹیشنوں کے درمیان آپس میں  صحت مند مسابقہ پیدا ہوگا۔

 لاطینی امریکی ملک کولمبیا کی راجدھانی بوگوٹا ،جو کہ قتل کی راجدھانی کے نام سے مشہور تھا، میں پولیس کی کامیابی کی  مثال دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف موثر حکمت عملی بنا کر دہلی اور ممبئی جیسے میٹرو شہروں میں جرائم کی شرح او ر گراف کو تقریباً 70 فیصد جانچا اور پرکھا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی مجرم پولیس سے بچ کر نکلنے کی ہمت نہیں کرسکے گا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہلی ہندوستان کی راجدھانی ہے ۔  ہمارے ملک کے لوگ دہلی پولیس کو محض ایک ریاستی پولیس  کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ دہلی پولیس اضافی کوششیں کرنا جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دہلی پولیس کو مزید الرٹ اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے پولیس میڈلز عطا کئے اورمتاثر کرنےو الی دہلی پولیس کی  پریڈ کی سلامی لی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے شہیدوں کے فنڈ کے لئے پانچ کروڑ روپے کے تعاون کااعلان کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More