14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 10 اکتوبر کو این آئی اے ہیڈکوارٹر کے احاطے کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ 10 اکتوبر، 2017 کو نئی دہلی میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کےنئے  ہیڈکوارٹر آفس کے احاطے کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر اور جناب کرن ریجیجو بھی موجود رہیں گے۔ این آئی اے ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد 10 ستمبر، 2015 کو جناب راج ناتھ سنگھ نے رکھی تھی اور اس کا کام مقررہ 24 مہینے کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ۔

31 دسمبر، 2008 کو وجود میں آئے این آئی اے نے ابتدا  میں نئی دہلی کے ہوٹل سینتور  سے اپنا کام شروع کیا تھا  اور اس کے بعد نئی دہلی کے جے  سنگھ روڑ پر  واقع این ڈی سی سی – II بلڈنگ میں اپنا ہیڈ کوراٹر منتقل کر لیا ۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ایجنسی نے ملک بھر میں لکھنؤ، حیدرآباد، کوچی، گوہاٹی، ممبئی، کولکتہ، رائے پور اور جموں واقع اپنے دفاتر سے کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ این آئی اے کا  چنڈی گڑھ، سرینگر، چنئی، بنگلورو، وشاکھاپٹنم، احمدآباد، بھروچ، جگدل پور، پٹنہ، سلی گوڑی، مالدہ، رانچی، وجے واڑا اور امپھال میں کیمپ آفس قائم ہے ۔

این آئی اے ہیڈ کوارٹرکی  تعمیر کے لئے شہری ترقی کی وزارت نے لودھی روڈ پر واقع سی جی او کمپلیکس کے سامنے 23 دسمبر، 2013 کو 22.78 لاکھ روپے کی لاگت سے 23,2013 ایکڑ زمین مختص کی۔ اس کے بعد 24 دسمبر، 2014 کو وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد 29 دسمبر، 2014 کو نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کو آپریشن (این بی سی سی ) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ہیڈ کوارٹر میں 35.13 کروڑ روپے کی لاگت سے نو منزلیں اور دو تہہ خانے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ اوراس کا رقبہ 1,14,056مربع فٹ پر محیط ہے ۔

این آئی اے انسداد دہشت گردی کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ہے، جس کا قیام  31 دسمبر، 2008 کو این آئی اے ایکٹ 2008 کے تحت عمل میں آیا ۔ این آئی اےکو ملک کی خود مختاری ، سلامتی اور اتحاد کو متاثر کرنے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق سنگین جرائم کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے ۔ یہ  قومی اور بین الاقوامی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسے پورے ہندوستان میں کام کرنے کا اختیارحاصل ہے۔ این آئی اے نے 19 جنوری، 2009 سے کام کرنے کا آغاز کیا تھا اور جولائی 2017 کے آخر تک اسے جانچ کے لئے 166 معاملے سونپے گئے۔ ان معاملوں  میں ہر قسم کی دہشت گردی سے متعلق چیلنج شامل ہیں اور اس میں 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کی  تحقیقات شامل ہیں ۔ 166 معاملوں میں سے 63 معاملہ جہادی دہشت گردی، 25 شمال مشرقی سے جڑے عسکریت پسند تنظیموں کی سرگرمی، 41 معاملے دہشت گردی میں مالی امداد کی فراہمی اور جعلی  نوٹ، 13 معاملے  بائیں بازو کی  انتہا پسندی جبکہ باقی 24 معاملے دیگر دہشت گردانہ کاروائیوں سے جڑے ہیں ۔ این آئی اے کے ذریعہ کی گئی تحقیقات سے دہشت گردوں کو مالی امداد سمیت معصوم لوگوں  کے مارے جانے سے متعلق معاملوں  کے حل میں مدد ملی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More