17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی علاقائی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی علاقائی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
Urdu News

نئی دلّی ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو کے ہمراہ آج یہاں سرحدی علاقائی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی، وزارت داخلہ کے او ایس ڈی راجیو گوبا، بارڈر گارڈنگ فورسز کے سربراہان اور مختلف اداروں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں سرحدی سڑکوں، فلڈ لائٹس، سرحدی آؤٹ پوسٹ اور مربوط چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحدوں کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پیدا ہونے والی اہم رکاوٹوں پر بھی غور و خوض ہوا۔

وزیرداخلہ نے ہدایت دی کہ جاری پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جانا چاہئے اور انھیں ایک مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ تکنیکی حل تلاش کئے جانے چاہئیں جہاں فزیکل رکاوٹیں ممکن نہیں ہیں۔ اس میں اعلیٰ معیاری کیمرے، راڈار، گراؤنڈ سینسرس، آپٹیکل فائبرس، انفراریڈ سینسرس، ایکرواسٹیٹس اور ہاتھ سے پکڑے جانے والے تھرمل امیجرس جیسے آلات کی نیٹ ورکنگ شامل ہوگی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ان مشکلات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جو سرحدی علاقوں کے لوگوں کو جھیلنی پڑرہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضرورتوں کے میدان میں ضروری امداد فراہم کی جانی چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More