16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی انتظام میں خلائی ٹیکنالوجی پر ایک ٹاسک فورس رپورٹ کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے  مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کی رپورٹ  کو منظوری دے دی ہے، تاکہ سرحدی بندوبست کو بہتر بنانے میں خلائی ٹیکنالوجی  کے استعمال کے لئے مختلف شعبوں کی نشان دہی کی جاسکے۔ یہ ٹاسک فورس سرحدی بندوبست کے جوائنٹ سکریٹری  کی قیادت میں  تشکیل دیا گیا ہے۔ اور اس میں  بی ایس ایف ، خلاء کے محکمے اور مرکزی  وزارت داخلہ میں سرحدی  بندوبست ڈویژن کے ممبر  شامل ہیں ۔ اور ان ممبروں  نے   سبھی فریقوں نیز  بارڈر گارڈنگ فورسز ( سرحدی کی نگہبانی کرنے والے فوجیوں) ( بی جی ایف ایس)  ، اسرو  نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ  (این ایس سی ایس) اور  دفاع کی وزارت   کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا تاکہ رپورٹ کو  حتمی شکل دی جاسکے۔ خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے    نشان زد کئے گئے شعبےحسب ذیل ہیں:

  1. آئی لینڈ ڈیولپمنٹ ۔
  2. بارڈر سکیورٹی۔
  3.  مواصلات اور نیوی گیشن۔
  4. جی آئی ایس اور آپریشن پلاننگ سسٹم۔
  5. بارڈر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ۔

ایک مقررہ وقت  کے اندر  پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لئے ، ایک قلیل ، متوسط اور  طویل مدتی منصوبہ  اسرو اور  وزارت دفاع کے  قریبی اشتراک سے پانچ سال کے عرصے میں نفاذ کے لئے  تجویز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کی اہم سفارشات   ہیں ۔ بارڈر گارڈنگ  فورسز (بی جی ایف ایس)  کی  صلاحیت  کو بڑھا یا جائے  تاکہ ان کے وسائل کو  سکیورٹی  آپریشن پلاننگ اور سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے ۔

قلیل مدت میں بارڈر گارڈنگ فورسز (بی جی ایف ایس) کی  فوری ضرورتیں  دور سے فوٹو لینے والے آلات کی خریداری اور مواصلات  کے لئے بینڈ وتھ کو کرائے پر حاصل کرکے پورا کیا جائے گا۔

متوسط مدت میں ایک سٹیلائٹ مرکزی  وزارت داخلہ کے مخصوص استعمال کے لئے اسرو کے ذریعے  لانچ کیا جارہا ہے۔

طویل مدت میں مرکزی وزارت داخلہ ایک گراؤنڈ سیگمنٹ (آلہ)  اور ایک نیٹ ورک بنیادی ڈھانچہ تیار کرے گا تاکہ استعمال کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے سٹیلائٹ  وسائل شیئر کئے جاسکیں و مختلف تصویروں کے وسائل جمع کرنے کے لئے ایک سینٹرل ارچیوال سہولت کو فروغ دیا جاسکے اور  استعمال کرنے والی ایجنسیوں کےلئے اسے پھیلایا جاسکے۔

دور دراز کے علاقوں میں  مرکزی مسلح پولس فورسز کی تعیناتی  کے دوران  سٹیلائٹ کمیونی کیشن کے ذریعے بھی تال میل قائم کیا جائے گا۔ جی پی ایس پر مبنی  انڈین ریجنل نیوی گیشن سٹیلائٹ سسٹم  اونچائی والے علاقوں، دور دراز اور  مشکل سرحدوں کے علاوہ نکسلی علاقوں میں آپریشنل پارٹیوں کے لئے نیوی گیشن سہولیات فراہم کریں گی۔

بی ایس ایف کو  گراؤنڈ سگمنٹ اور  نیٹ ورک  انفراسٹرکچر  نیز  اسٹبلشمنٹ آف آرچیول فیسلٹی  کے نفاذ کے لئے  ایک سرکردہ ایجنسی کے طور پر نامز کیا گیا ہے۔

خلاء کے محکمے کے  تعاون سے  مرکزی وزارت داخلہ  یہ پروجیکٹ نافذ کرے گا۔ یہ پروجیکٹ  جزیرے اور  سرحدی سکیورٹی  کو مستحکم کرے گا اور  سرحدی اور  جزیرے والے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو  آسان بنائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More