نئی دہلی، ۔ جون / مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ میزورم کی راجدھانی ایزول میں 12 جون 2017 کو بھارت میانمار سرحد کے معاملات پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اروناچل پردیش ، ناگالینڈ ، منی پور اور میزورم کےوزرا اعلی اس جائزہ میٹنگ میں شرکت کررہےہیں۔ جہاں وہ ہند-میانمار سرحد پر سرحدی بنیادی ڈھانچے کے اسٹیس سرحدی علاقے کی ترقی کے پروگرام کے نفاذ کے پروجیکٹ سرحد پار کے عوام کی نقل و حمل کو بہتر سہولت فراہم کرنے ، آزادنہ ، نقل و حمل کےنظام کو اسٹریم لائن کرنے کے علاوہ سرحدی سروےسے متعلق کام کاج اور ریاستوں اور سرحدی گارڈنگ فورس ، آسام رائفلز کےدرمیان دیگر تال میل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں ، پولیس کے ڈائریکٹرس جنرل اور آسام کے رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل نیز متعلقہ مرکزی وزارتوں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔