12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ سلسلہ وار اپنے کئی ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ “کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت اور اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ ہندوستان واقعی بہت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس زبردست عزائم اور ہنرمندیوں سے بھرپور نوجوانوں کی طاقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا کے ویژن کی سمت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ، ‘‘ہنر مند اور پرجوش نوجوانوں میں مواقع سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی طاقت ہوتی ہے’’۔

شری امت شاہ نے مزید کہا ‘‘مودی سرکار اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا ، میک ان انڈیا اور نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) جیسے اپنے فیصلوں سے مسلسل ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو اور نکھارا جا سکے’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More