19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کو مرکزی امداد سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آندھرا پردیش  ( 2017-18 کے دوران  سیلاب سے متاثرہ) ، اروناچل پردیش  (2017-18 کے دوران سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ)  ، ناگالینڈ (2017-18 کے دوران سیلاب اور مٹی کے تودے  گرنے سے متاثرہ) اور آندھرا پردیش (2017-18 کے دوران ربیع میں خشک سالی) کو اضافی مرکزی امداد دینے کے لئے  آج نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی صدارت کی۔

زراعت کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ، مرکزی وزیر خزانہ جناب پیوش گوئل، داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور  امور داخلہ ، خزانہ ، زراعت اور نیتی آیوگ کے سینئر عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے  آندھرا پردیش کے لئے  نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے  179.91 کروڑ روپے ، اروناچل پردیش کے لئے  144.26 کروڑ روپے اور  ناگالینڈ کے لئے 65.69 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More