نئی دہلی، ۔ مئی / مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ایک کتاب ’’ انڈیا 2017 ایئر بک‘‘ کا اجرا کیا جو مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو مہرشی کی تصنیف ہے۔ نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب امیتابھ کانت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ کتاب میک گرا ہل ایجوکیشن انڈیا نے شائع کی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ اس کتاب کی تیاری میں کتاب کے مصنف اور دیگر پینل کنٹریبیوٹر یعنی کتاب کی تیاری میں تعاون دینے والے افراد ، متعلقہ شعبوں میں اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں۔ ان میں محترمہ وسندھرا راجے ، ڈاکٹر اروند سبرامنیم ، ڈاکٹر اروند پن گڑیا ، جناب کم کشور، ڈاکٹر راجیو کمار ، ڈاکٹر لیلا پٹنائیک، جناب روچر شرما اور جناب امیتابھ کانت شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب سبھی مسابقتی امتحانات کے لئے انتہائی مفید ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا ایک خزانہ ہوگا جو کہ 300 سال سے زیادہ کی تاریخ پر محیط ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ کتاب بہت ہی پیشہ ورانہ انداز میں لکھی گئی ہے اور اس کتاب کی تیاری میں تعاون دینے والوں نے اہم افراد کےنام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب مہرشی ہی اپنی انتہائی مصروف دفتری ذمہ داریوں کےباوجود یہ کام کرسکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب مہرشی نے مشکل صورتحال سے جس پرسکون انداز میں مہارت اور درستگی کےساتھ عہدہ برآ ہوئے ہیں ، اس سے ان کی ٹائم منجمنٹ کی صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس کتاب کے ابواب موٹے طور پر چار گروپوں میں تقسیم ہیں جن میں ہندستان کے جغرافیہ، تاریخ ، سیاست، آبادی کی صورتحال، معیشت ، ترقیاتی اسکیموں ، ماحولیات ، آفات بندوبست، میڈیا اور مواصلات، خارجہ پالیسی، جموں و کشمیر اور ہندستان میں نیوز میکرز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں جنرل نالج سے متعلق مواد بھی شامل ہیں جو عمومی معلومات ، ثقافت ، ہندستان کی یادگاروں اور ثقافتی اداروں اور دیگر بہت سے عمومی موضوعات پر مشتمل ہیں۔