نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثر ریاستوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں اور سیکورٹی سے متعلق معاملات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی ، ترقی اور مقامی کمیونٹیز کے حقوق اور واجبات کو یقینی بنانے سے متعلق کثیر جہتی حکمت عملی پر پر زور طریقے سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے 8 مئی 2017 کو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ریاستوں کی میٹنگ کے دوران ‘سمادھان’ کے تصور کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی کارروائیوں میں استعمال کے لیے سمادھان کو ایک نیا معنی دیا۔اس کے عناصر ہیں: ایس -اسمارٹ لیڈر شپ کے لئے ، اے -ایگریسیو اسٹریٹجی کے لئے، ایم – موٹی ویشن اینڈ ٹریننگ کے لئے، اے-ایکشن ایبل انٹلی جینس کے لئے ، ڈی- ڈیش بورڈ پر مبنی کی ریزلٹ ایئریاز اور کی پرفارمینس انڈی کیٹرس ، ایچ -ہارنیسنگ ٹکنالوجی کے لئے ، اے – ایکشن پلان فار ایچ تھیٹر اور این نو ایکسیس ٹو فائننسنگ کے لئے ۔
میٹنگ کے دوران روڈ ریکوائرمنٹ پلان ، فضائی رابطہ کاری ، بجلی، تعلیم ، صحت اور بینک کاری شعبوں سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ۔ آر آر پی-1 کے تحت 4435 کلو میٹر کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جس میں گزشتہ تین سالوں میں مشکل ترین علاقوں میں تعمیر شدہ 1504 کلو میٹر کی سڑک شامل ہے۔ وزیر داخلہ نے بقیہ سڑکوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ آ ر آر پی -II کے تحت سڑکوں کی رابطہ کاری میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کرنے میں ہونے والی تاخیر پر اظہار تشویش کیا۔
فضائی رابطہ کاری کے سلسلے میں کہا گیا کہ جگدل پو ر ایئرپورٹ علاقائی رابطہ کاری اسکیم کے تحت جلد ہی کام کرنا شروع کردے گا۔ یہ بات بھی کہی گئی کہ اس اسکیم کے تحت اڈیشہ میں جے پور ایئر اسٹرپ کو جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ بجلی کاری کے حوالے سے بتایا گیا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متعلق علاقوں میں واقع بقیہ 717 گاؤں کا احاطہ جلد ہی بجلی کاری اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ریاستوں کے لئے 8 سولر پارک کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لئے اراضی کے حصول کی بات چل رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران یہ جانکاری بھی دی گئی کہ سلامتی افواج میں خالی اسامیوں کو پر کرنے میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثر 35 اضلاع میں بینکوں کی نئی شاخیں اور اے ٹی ایم کھولے جانے کے عمل پر بھی نظر ثانی کی گئی۔
میٹنگ میں داخلی امور کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر ، وزارت داخلہ میں او ایس ڈی جناب راجیو گوبا اور وزارت داخلہ او ر سی اے پی ایف کے سینئر افسران نے شرکت کی۔