نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ نے آج یہاں بہار(18-2017 میں سیلاب سے متاثرہ)، گجرات(18-2017 میں سیلاب سے متاثرہ)، کیرالہ(2017 کے دوران اوکھی طوفان سے متاثرہ)، راجستھان(18-2018 میں سیلاب سے متاثرہ)، تمل ناڈو(2017 کے دوران اوکھی طوفان اور شمال مشرقی مانسون سے متاثرہ)، اترپردیش(2017 میں سیلاب سے متاثرہ)، مغربی بنگال(2017 میں سیلاب سے متاثرہ)، چھتیس گڑھ(2017 کے دوران خریف فصل کی خشک سالی سے متاثرہ) اور مدھیہ پردیش(2017 کے دوران خریف فصل کی خشک سالی سے متاثرہ) ریاستوں کو مرکزی امداد کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدار ت کی۔
خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی ، مرکزی داخلہ سیکریٹری جانب راجیو گوبا اور داخلہ ، خزانہ اور زراعت کی وزارتوں نیز نیتی آیوگ کے سینئر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے ریاست بہار کے لئے 1711.66کروڑ روپے کی امداد کومنظوری دی۔اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ریاست گجرات کے لئے این ڈی آر ایف سے 1055.05 کروڑ روپے کی امداد،کیرالہ کے لئے 169.63 کروڑ روپے، راجستھان کے لئے420.57 کروڑ روپے، تمل ناڈو کے لئے133.05 کروڑ روپے، اترپردیش کے لئے 420.69 کروڑ روپے، مغربی بنگال کے لئے838.85 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے لئے 395.91 کروڑ روپے اور مدھیہ پردیش کے لئے836.09 کروڑ روپے کی امداد کو مظوری دی۔