16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے مربوط چیک پوسٹوں اور سرحدی انتظام کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج وزارت داخلہ کے تحت لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر مینجمنٹ ڈویژن کے ذریعے جاری  پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پروجیکٹوں میں  بے حد اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور 7 منظور شدہ پروجیکٹوں  میں سے سرحد پار  5مقامات   پر مربوط چیک پوسٹ (آئی سی پی)مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بھارت-نیپال سرحد پر آئی سی پی رکسول اور آئی سی پی جوگبنی، بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر آئی سی پی پِٹرا پول اور آئی سی پی اگرتلہ  اور بھارت-پاکستان سرحد پر آئی سی پی اٹاری پر اشیاء  کے نقل و حمل ا ور آسانی سے لوگوں کے آمدورفت کے لئے ٹرمنل چالو کر دیئے گئے ہیں۔ ہر ایک آئی سی پی میں کسٹم کلیئرنس ، امیگریشن، اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کے لئے گودام، سڑکوں اور ٹرمنل عمارتوں کے لئے   سہولتیں قائم کی گئی ہیں  تاکہ  اشیاء کی درآمدات و برآمدات اور لوگوں کے آنے اور جانے      کے مسئلے  سے بخوبی طور پر نمٹا جا سکے ۔ بھارت –میانمار سرحد پر آئی سی پی مورِہ اور بھارت –بنگلہ دیش سرحد پر آئی سی پی ڈواکی تکمیل کے ایڈوانسڈ مرحلے میں ہے ۔ 7 آئی سی پی کے لئے منظور شدہ کُل اخراجات 700کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران کو جلد ہی کی تاریخ میں زیر التوا کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو  ہیلی، جےگاؤں، گھوجا دنگا، مہادیپور، چنگر بندھا، پھلباری، رپئی ڈیہہ، کوارپئی چھوا، پانی ٹنکی، سُترکنڈی، سنولی، بنباسا اور پیترا پول میں  بھیٹھا موڑ اور پیسنجر ٹرمنل میں  13 اضافی آئی سی پی تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔

بارڈر مینجمنٹ ڈویژن کے تحت گجرات میں 18 ساحلی بی او پی  کی تعمیر اورپنجاب اور راجستھان میں سرحد پر        تیز روشنی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ شروع کر دیئے گئے ہیں۔ کچھ چلتی پھرتی بی او پی کی بھی منظوری گجرات اور مغربی بنگال میں دی گئی ہے۔ کچھ ایسے پروجیکٹ جو زمین کے حصول سے متعلق مسائل کی وجہ سے زیر التوا رہ گئے تھے ، جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعے مغربی بنگال، اترپردیش، میگھالیہ ، تریپورہ اور بہار کی حکومتوں کو خطوط  ارسال کرنے کے بعد ان پروجیکٹوں پر  بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

سرحدی گاؤں میں سڑک اور موبائل رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور وہاں کے لوگوں کو ہنرمند بنانے کے لئے  بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام (بی اے ڈی پی) کے تحت  پروجیکٹوں میں بھی اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ ساحلی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے 121ساحلی تھانے شروع کئے گئے ہیں،  30جیٹیز کی تعمیر کی گئی ہے اور 18.5لاکھ ماہی گیروں کو بایو میٹرک کارڈ جاری کئے  گئے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ  گجرات کے اوکھا میں نئی قائم شدہ نیشنل اکیڈمی آف کوسٹل پولسنگ  نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More