مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کورونا بہادروں کو اس وبا سے لڑنے میں ان کے بے مثال تعاون اور قربانی کے لئے انہیں سلام پیش کیا۔
جناب شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ، “ہندوستان اپنے بہادر کورونا وارئیرس کو سلام پیش کرتا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی سرکار اور پورا ملک آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ملک کو کورونا سے نجات دلا کر ہمیں چیلنجوں کو مواقع میں بدلنا ہے اور ایک صحت مند ، خوشحال اور مضبوط ہندوستان بنا کر دنیا کے لئے مثال پیش کرنی ہے۔ جئے ہند۔
آج ہندوستان کی مسلح افواج کے ذریعہ کورونا بہادروں کی مختلف طریقوں سے عزت افزائی کی گئی جس کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ، “ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ ڈاکٹروں ، پولیس ، نیم فوجی دستوں اور دیگر بہادروں کی مختلف طریقوں سے عزت افزائی کے مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں۔ ان بہادروں نے جس بہادری سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے وہ یقینا قابل احترام ہے‘‘۔
ہندوستانی مسلح افواج نے آج نیشنل پولیس میموریل پر کورونا کی وبا سے لڑنے والے بہادر فوجیوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس پر جناب شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، “بھارت جس بہادری کے ساتھ کورونا وائرس سے لڑرہا ہے ، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آج تینوں مسلح افواج نے اس وبا سے لڑنے والے بہادر فوجیوں کو نیشنل پولیس میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس مشکل وقت میں پورا ملک اپنے بہادر فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔