17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایج کیئر انڈیا کے 40 ویں یوم تاسیس اور جشن بزرگاں کے موقع پر خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ایج کیئر انڈیا کے 40 ویں یوم تاسیس  اور جشن بزرگاں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پروفیسر آر گلیریا، ڈائریکٹر، ایمس اور طبی پیشے سے تعلق رکھنے والے دیگر سینئر معززین بھی موجود تھے۔

وزیر موصوف نے پروفیسر (ڈاکٹر) جے ایس گلیریا، پدم شری ایوراڈ یافتہ اور سینئر کنسلٹنٹ، میڈیسن، سیتا رام بھارتیہ انسٹی ٹیوٹ نیز پروفیسر ایمریٹس، نیشنل سائنس اکیڈمی اور ڈاکٹر جی پی سیٹھ، سینئر کنسلٹنٹ، انٹرنل میڈیسن کو “انتہائی اہم سینئر شہری” کے ایوارڈ سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HVJS.jpg

مرکزی وزیر صحت نے اپنے خطاب میں تقریب میں موجود معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میڈیکل پیشے کے دو بہادروں کو اعزاز دینے کی پہل کرنے پر ایج کیئر انڈیا کے صدر ڈاکٹر ڈی آر کارتی کیئن کی ستائش کی۔ انھوں نے اس اچھے کام کی بھی ستائش کی جو ایج کیئر انڈیا ملک کے بزرگوں کے لیے انجام دے رہا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وبائی مرض کے دوران صحت کارکنوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔ انھوں نے خاص طور پر کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران مشکلات برداشت کرنے والی ماؤں کی حصہ داری کا تذکرہ کیا، جنھوں نے طبی پیشے سے منسلک اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو لاحق خطرات کے بارے میں جاننے کے باوجود، کبھی کووڈ کے مریضوں کا علاج کرنے سے نہیں روکا۔ انھوں نے کہا کہ “خدا ہر جا موجود ہے اور اس بات کا ثبوت یہ کہ اس نے ساری دنیا میں ماؤں کو پیدا کیا ہے۔”

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WUTG.jpg

کووڈ-19 کے چیلنجوں سے جوجھنے میں کام یابی کا تذکرہ کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ جیسے ہی عالمی صحت تنظیم کو چین میں نمونیا کے مشتبہ معاملے کی اطلاع ملی، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے فوراً حرکت میں آگئی اور 48 گھنٹے کے اندر ایک ماہر گروپ تشکیل دے دیا۔ انھوں نے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ ایک ملین سے زائد افراد کا ٹیسٹ باقاعدگی سے کیا جارہا ہے اور وبائی مرض کے ابتدائی مرحلے میں ملک بھر میں صرف ایک لیبارٹری سے جانچ کی جاتی تھی، جب کہ آج بھارت میں 2000 سے زیادہ لیبارٹریاں ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات کو بھی یاد کیا کہ بھارت نے وبائی مرض کے عروج کے دوران 150 سے زیادہ ممالک کو ہائیڈروکسی کلوروکوین برآمد کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ جہاں بھارت نے اب تک اپنے شہریوں کو  7.5 کروڑ خوراکیں دی ہیں، وہیں 6.5 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دوسرے ممالک کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں موجودہ حکومت کی عہد بستگی پر مرکزی وزیر نے کہا کہ “بزرگ اور متلعقہ امراض کےحامل لوگوں کو ٹیکہ لگانے کو ترجیح دی جارہی ہے۔ حکومت تمام لوگوں اور خاص طور سے ملک کے بزرگوں کی بہبود کے لیے عزم بستہ ہے۔ ” انھوں نے یہ بھی کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کا پہلے ہی سے بزرگ افراد کی صحت سے متعلق مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے وقف پروگرام ہے جسے “بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کا قومی پروگرام” (این پی ایچ سی ای) کہا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RFZW.jpg

انھوں نے حاضرین کو 2017 کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تقریر یاد دلائی جس میں انھوں نے بھارت میں دو ازم قائم رکھنے پر زور دیا تھا: ہیومن ازم (انسانیت) اور نیشنل ازم (قوم پرستی)۔ وزیر موصوف نے لوگوں کو ان اقدار کی بنیاد پر “نیا بھارت” تعمیر کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ایج کیئر انڈیا جیسی تنظیمیں اس کوشش میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے خطاب کے اختتام میں بھارت میں صحت کی دیکھ بھال میں ایج کیئر انڈیا اور دیگر معزز شخصیات کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں ان کی سرگرمیوں میں اپنی حکومت کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More