Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی جی ایس ٹی کونسل کے سولہویں اجلاس کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی،۔جون   ۔مالیات ،دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی   11 جون 2017  کو نئی دہلی کی وگیان بھون میں     جی ایسٹی کونسل کے سولہویں  اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اس اجلاس میں ملک کی مختلف ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام ان علاقوں  کے وزرائے مالیات  شامل  ہوں گے جن میں  باقاعدہ منتخب اسمبلی موجود ہے ۔ یہ حضرات   جی ایس ٹی کونسل   کے اراکین کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔جی ایس ٹی کونسل کے سولہویں   اجلاس  کے ایجنڈے میں شامل اہم امور میں   ، 3  جون 2017  کو ہونےوالے جی ایس ٹی کونسل کے  15ویں اجلاس  کے منٹس کی تصدیق      ،  جی ایس ٹی  کے قوانین اورقواعد میں ترامیم کو منظوری   اور شرحوں  کے توازن جیسے  امور شامل ہونے کا امکان ہے ۔ یہ امور  مختلف تجارتی اور صنعتی  اداروں سےموصول   تجاویز اورتبصروں  پر مبنی ہوں گے ۔ یہ اجلاس اپنے آپ میں اس لئے اہمیت کا حامل ہے کہ مال اور خدمات ٹیکس کا قانون  (جی ایس ٹی لأ ) کا نفاذ  ملک میں یکم جولائی 2017سے شروع ہوجائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More