16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ جناب کرن رجیجو نے اروناچل پردیش کے اسکولی بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی

Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ  جناب کرن رجیجو نے آج اروناچل پردیش کے بامڈیلا  کے دس اسکولی بچوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ یہ اسکولی بچے سیکنڈ اروناچل اسکاؤٹس کی جانب سے 20 اگست سے 2 ستمبر تک اہتمام کیے جانے والے ایک خصوصی دورے پر  ہیں۔ دہلی میں ان اسکولی بچوں کے گروپ نے انڈیا گیٹ دیکھا،  اس کے ساتھ ہی یہ بچے قصر صدارت (پریسیڈنٹ ہاؤس)، قطب مینار ، ہمایوں کا مقبرہ اور لال قلعہ جیسے تاریخی مقامات دیکھیں گے۔ یہ بچے دہرہ دون اور لکھنؤ بھی جائیں گے جہاں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے)  اور فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی)  اور دیگر مقامات بھی دیکھیں گے۔

اسکولی بچوں سے خطاب کے دوران جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ان بچوں کو اپنے سفر سے واپسی پر قومی راجدھانی اور دیگر مقامات کے سفر اور قیام کے دوران ہونے والے تجربات کو اپنے ساتھی طلباء اور اپنے کنبے سے بیان کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو  اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے  اور ان مقامات کے بارے میں  معلومات حاصل کرکے اپنی تعلیم میں اضافہ کرنا چاہئے۔

جناب کرن رججیو نے کہا کہ  طلباء کو غیرنصابی اسکولی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئے  کہ اس سے انہیں گوناگوں تجربات حاصل ہوسکیں گے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ طلباء کو  کسی بھی خصوصی مضمون کا مطالعہ  کرنے کے دوران معلومات حاصل کرنے اور انہیں سمجھنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ آج طلباء کو انٹرنیٹ، ٹی وی اور اخبارات سے مطالعے کے  مواد تک رسائی کی سہولت حاصل ہے۔ یہ فوائد اور مواقع اب سے پہلے دستیاب نہیں تھے ۔ انہوں نے  مقابلوں کی دنیا میں علم اور اعتماد سے آراستہ ہونے کیلئے ان طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر  طلباء کے اس دورے کا اہتمام کرنے کیلئے  اروناچل اسکاؤٹس کی ستائش کی ، جو نہ صرف طلباء کے حصول تعلیم میں معاون ہوگا بلکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج  ملک میں  قیام امن کیلئے ہی کام نہیں کررہی ہیں بلکہ  دور دراز کے علاقوں کے طلباء کو دوروں کے اہتمام کے ذریعے مطالعہ قدرت کا بھی موقع فراہم کررہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More