15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور، جناب جی کشن ریڈی نے نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کو اس کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جناب جی کشن ریڈی نے آج یہاں مانیسر میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’بصیرت پر مبنی رہنمائی‘ اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں مرکزی حکومت ’ملک کو اولیت‘ دینے کے عزم مصمم کے ساتھ کام کر رہی ہے اور این ایس جی اس فلسفے کو کامیابی کے ساتھ نافذ کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00129PF.jpg

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور نے کہا ہے کہ قومی سلامتی گارڈ ایک ’مخصوص کام پر مبنی‘ فورس ہے جس نے اکثر و بیشتر قابل تعریف کام کیے ہیں۔ کووِڈ۔19 وبائی مرض سے لڑنے میں قومی سلامتی گارڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے، اور مشکل حالات میں ملک کی خدمت کرنے کے عزم کے لئے پورا ملک این ایس جی پر فخر کرتا ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ 2002 میں احمدآباد میں اکشردھام پر دہشت گردانہ حملہ ہو یا نومبر 2008 کا ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ، قومی سلامتی گارڈ نے انتہائی مؤثر طریقے سے شجاعت کا مظاہرہ کیا اور متعدد زندگیاں بچاتے ہوئے دہشت گردوں کو مار گرایا۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور تمام اہل وطن کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی جی آپریشنل کاموں کے ساتھ ساتھ حکومت کے ذریعہ کیے گئے اہم اقدامات جیسے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے خلاف جنگ، فٹ انڈیا تحریک اور سووَچھ بھارت ابھیان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ حکومت کی اسٹارٹ اپ اسکیم کو بڑھاوا دینے کے لئے فروری 2020 میں کیا گیا سیمنار کا انعقاد قابل ذکر ہے۔ گرین اراولی، شمسی بجلی، واٹر ہارویسٹنگ اور سیوریج ٹریٹمنٹ جیسے ماحولیاتی پروجیکٹ بھی چلائے جا رہے ہیں جو کہ ایک از حد قابل تعریف قدم ہے۔ جناب ریڈی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ این ایس جی کا کیمپس ’پلاسٹک سے مبرا‘ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S38I.jpg

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ این ایس جی آج دنیا کی جدید ترین تکنالوجی سے آراستہ افواج میں سے ایک ہے۔ آج دہشت گردی نے اپنی شکل تبدیل کر لی ہے، ایسے میں تربیت اور تکنالوجی کے نقطہ نظر سے این ایس جی کو بھی مزید مضبوط کیا گیا جس سے این ایس جی خود آگے بڑھتے ہوئے ملک کے دوسرے سلامتی دستوں کے لئے ترغیب کا باعث ثابت ہو رہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت قدیم زمانے سے ’واسودھیو کٹمب کم‘ کے تصور میں یقین رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورا ملک ایک کنبہ ہے۔ ہم کبھی کسی فرد یا ملک کے لئے برا نہیں سوچتے ہیں، تاہم اگر بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی تو ہم فیصلہ کن اقدامات کرنے کے بھی اہل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H6TH.jpg

اس سے قبل، این ایس جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سرجیت سنگھ دیشوال نے مہمان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گذشتہ برسوں کے دوران این ایس جی کے ارتقاء اور انسداد دہشت گردی، ہائی جیکنگ کو روکنے، ازحد خطرات سے دوچار افراد (ایچ ٹی پی) کو تحفظ فراہم کرانے اور ریاستی پولیس کی صلاحیت سازی کے پیشہ وارانہ محاظ پر این ایس جی کی حصولیابیوں کے بارے میں بتایا۔

جناب ریڈی نے ’’شوریہ‘‘ نامی ایک کتاب کا بھی اجراء کیا اور اسے این ایس جی کے شہداء کے نام وقف کیا، ساتھ ہی اس موقع پر انہوں نے این ایس جی عملے کو پولیس میڈلس اور ایوارڈز پیش کیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More