17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچے اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

Urdu News

سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ہندوستانی شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای سیکٹروں میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوشنس اور دیگر اداروں سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل اور ایم ایس ایم ای بھارتی معیشت کی ترقی کے دو اہم انجن یعنی اہم ستون ہیں۔

آج سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور ایم ایس ایم ایز میں تجارتی سرمایہ کاری اور اشتراک سے متعلق انڈو-آسٹریلین چیمبر آف کامرس اینڈ وومین نووویٹر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا پہلے ہی سڑک کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون نے سڑک کے لئے بہتر ڈیزائن فراہم کئے ہیں اور عوام کے لئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انڈین روڈ سیفٹی اسسمینٹ پروگرام کے تحت 21000 کلو میٹر تک کی سڑکوں کا جائزہ لیاگیا ہے اور تقریباً 3000 کلو میٹر لمبی سڑک ٹکنالوجیکل اپ گریشن کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر روڈ انجینئرنگ اور عوام میں بڑھتی بیداری کی وجہ سے بہتری ممکن ہوپائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ اپ گریشن پروگرامز سڑک حادثوں میں تقریباً 50 فیصد کمی لائیں گے۔ جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ ہمارا مقصد 2030 تک سڑک حادثوں میں ہونے والی اموات کو صفر تک لانا ہے اور یہ نشانہ ہم 2030 تک حاصل کرلیں گے۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ ان کی وزارت نے سڑک حادثات کو کم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ عالمی بینک اور اے ڈی بی نے اس مہم کے لئے سات سات ہزار کروڑ روپے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی بیداری، لوگوں کو آگاہ کرکے، ہنگامی خدمات کو بہتر بنا کر، طبی انشورنس کے لئے زور دے کر اور مزید اسپتال فراہم کرکے ملک سڑک کے تحفظ کے اپنے نشانوں کے حصول کے بہت قریب پہنچ رہا ہے۔انہوں نے 2019 کے موٹر وہیکل قانون کا ذکر کیا، جو ہندوستان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تمام پہلوؤں سے ایک جامع قانون ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت گاوؤں ، زراعت اور قبائلی سیکٹرس پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور وہ وہاں روزگا رکے مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ  ایم ایس ایم ای سیکٹر ہے جو آنےو الے سالوں میں بھارتی معیشت کو آگے لے کرجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور انشورنس سیکٹروں میں سرمایہ کاری کھل گئی ہے، کیونکہ انشورنس پنشن اور ساجھیداری معیشتوں میں زبردست مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای جلد ہی کیپٹل مارکیٹ بھی بننے جارہی ہے۔

آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے بھی سڑک سیکٹر خصوصاً سڑک کے تحفظ کے شعبے میں اپنے ملک کے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات ہیں، جو اس سے پہلے کبھی اتنے مضبوط نہیں تھے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کامرس سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کووڈ -19 عالمی وبا پر قابو پانے کا یہ ایک راستہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More