19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سویڈن کے گوتھین بَرگ میں

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج سویڈن کے شہر گوتھین برگ میں سویڈن کی اعلیٰ صلاحیت والے لاجسٹک آٹوموٹیو مینوفیکچرر یعنی  گاڑیاں تیار کرنے والے والوو کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے اعلیٰ صلاحیت والی لاجسٹک گاڑیوں  (سڑک، ٹرین)، ایل این جی ٹرکس، الیکٹرک ٹرکس وغیرہ کا نظارہ کیا۔ والوو  ہیوی ڈیوٹی ٹرکس ، سازوسامان اور آلات تیار کرنے والی بسوں اور ہیوی ڈیوٹی ڈیژل انجن تیار کرنے والی  دنیا کی ایک سب سے بڑی کمپنی ہے۔ساتھ ہی ساتھ وہ بحری اور صنعتی انجنس کے بڑے سپلائر بھی ہیں۔ وزیر موصوف کے ہمراہ ہندوستان میں سویڈن کے سفیر جناب کلس مولن بھی موجود تھے۔

وزیر موصوف سویڈن کے تین دن کے دورے پر ہیں، جہاں وہ عالمی مقاصد 2030کے حصول کے لئے سڑک تحفظ سے متعلق تیسری اعلیٰ سطح کی عالمی کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں، جو 19 اور 20فروری 2020 تک اسٹاک ہوم میں ہو رہی ہے۔اس دوروزہ کانفرنس کا مقصد سڑک تحفظ کو عالمی ایجنڈے میں شامل کرنا ہے اور محفوظ سڑکوں کے تئیں عالمی برادری کے عہد کااعادہ کرنا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے لیڈر اقوام متحدہ کے مقصد کو کامیاب بنانے اور اس مقصد تک پہنچنے کے لئے ایک خاکہ وضع کریں گے۔یہ مقصد 2030تک سڑک حادثات کو کم کرنے کے اقوام متحدہ کے 10 سال کے ایکشن کے تحت تیار کیاگیا ہے۔

اسٹاک ہوم میں اپنے قیام کےدوران جناب گڈکری سویڈن کے بنیادی ڈھانچے کے وزیر ٹامس اینروتھ،  بیرونی تجارت کے وزیر اَنّا ہالبرگ، کاروبار وصنعت اور اختراع کے وزیر ابراہیم بیلان کے ساتھ باہمی مذاکرات کریں گے۔وہ سڑک تحفظ کے برطانیہ کے وزیر جناب بیرونس ویری کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ جناب گڈکری  جنوب ایشیا کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ  شیفر کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

جناب گڈکری اپنے دورے کے دوران سویڈن انڈیا ٹرانسپورٹیشن  سیفٹی اور اختراعی شراکت داری میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس میں سی ای اوز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ توقع ہے کہ اس موقع پر سویڈن اور ہندوستانی کاروباری افراد بہت سے اقرارناموں پر سمجھوتوں کاتبادلہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More