نئی دہلی، مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج سالانہ انڈیا /بھارت 2020 کتاب کا اجرا ءکیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کتاب میں مقابلہ جاتی امتحانات میں بیٹھنے والے امیدواروں سمیت سبھی لوگوں کے لئے ایک مکمل معلومات شامل ہیں۔وزیر موصوف نے اس کی اشاعت کے لئے پبلک کیشن ڈویژن کو مبارک باد دی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کتاب ایک روایت بن گئی ہے اور دن بہ دن مقبول ہوتی جارہی ہے۔
جناب پرکاش جاوڈیکر نے اس موقع پر پبلک کیشن کی ای۔ ورژن کا بھی اجرا کیا۔ ای۔ ورژن ٹیبلٹس ، کمیپوٹرس، ای۔ ریڈرس اور اسمارٹ فون جیسے مختلف ڈیووائسس پر دستیاب ہوسکتا ہے۔ ای۔ بک تکنیکی اعتبار سے بہترین بین الاقوامی معیارات کی تصدیق کرتا ہے اور پرنٹ ورژن کا ایک چربہ ہے۔ ہائیپر لنکس، ہائی لائٹنگ، بک مارکنگ اورانٹر ایکٹیویٹی جیسے بہتر مواصلات کے لئے ای۔ انڈیا بہت سی قاری دوست خصوصیات رکھتا ہے۔
اس کتاب کی قیمت 300 روپے رکھی جائے گی اور ای۔ بک 225 روپے پر دستیاب ہوگی۔کتابیں پبلک کیشن ڈویژن کی ویب سائٹ سے 20 فروری 2020 سے آن لائن خریدی جاسکتی ہیں۔یہ کتابیں حسب ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://www.publicationsdivision.nic.in/index.php?route=product/pbook
یہ کتابیں ایمازون اور گوگل پلے اسٹور سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کتاب کے بارے میں
ریفرینس اینول۔ انڈیا/ بھارت 2020 میں ہندوستان اور سال کے دوران مختلف سرکاری وزارتوں، محکموں، اداروں کی سرگرمیوں، ترقی، پیش رفت اور حصولیابیوں کے بارے میں جامع اور مکمل معلومات شامل ہیں۔ یہ کتاب کی مرتب شدہ کا64واں ایڈیشن ہے۔پبلک کیشن ڈویژن اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے میڈیا ونگ کے ذریعہ مشترکہ طو رپر انڈیا/ بھارت 2020 کو پیش کیاگیا ہے۔ یہ کتاب مقابلہ جاتی امتحانات کے آرزوں مند، امیدواروں کے لئے خاص سالانہ اشاعت ہے۔ جس کا بے صبری سے انتظار کیا گیا ہے۔
کتاب میں دیہات سے لے کر شہروں تک، صنعت سے لے کر سائنس تک اور ٹیکنالوجی سے لے کر انسانی وسائل کی ترقی تک، ملک کی ترقی اور تمام پہلوؤوں کا سالانہ اعتبار سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں سال کے اہم واقعات اورحکومت کے اہم پروگراموں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ کئی سالوں سے اس کتاب نے تحقیق کاروں ،منصوبہ سازوں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لئے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ نوکری کے خواہش مند لوگوں کے دلوں میں بھی اس کا خاص مقام ہے۔ پبلک کیشن ڈویژن کتابوں اور رسالوں کاخزانہ ہے۔ جو قومی اہمیت کے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔ ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور ادبی وراثت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے پبلک کیشن ڈویژن کتابیں انگلش اور ہندی کے ساتھ ساتھ سبھی اہم ہندوستانی زبانوں میں سستے داموں پر شائع کررہا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پبلک کیشن ڈویژن نے ادب اور ادبی شخصیتوں کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر معیاری کتابیں پیش کی ہیں۔
پبلک کیشن ڈویژن کی 2000 سے زیادہ کتابوں کو ڈیجٹائزڈ کردیا گیا ہےاور فی الحال پبلک کیشن ڈویژن کی لائبریری میں2185 سے زیادہ کتابیں ہیں۔ ان میں سے 405 ای۔ بکس ایما زون اور گوگل پلے جیسے مختلف پلیٹ فارم کے ذریعہ فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔ ای۔ بکس کی 35 ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت کردی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ ڈی پی ڈی نے مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پر ایک قابل تلاش فارمیٹ ڈاؤن لوڈ ایبل میں مختلف ای۔ کامرس ویب سائٹس پر 370 سے زیادہ پر دستیاب ٹائٹل کی کل تعدار بڑھا کر ڈیجیٹل پبلکشنگ پر اپنی موجودگی کو وسعت دی ہے۔