28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے زرعی اصلاحات کو ملک کے کسانوں کے لئے پن دھارا تحریک قرار دیا

Urdu News

کامرس اور صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر جنا ب پیوش گوئل نے زرعی اصلاحات کو ملک کے کسانوں کے لئے ایک پن دھارا تحریک قرار دیا ہے۔ آج نیوورلڈ آرڈر-آتم نربھر بھارت سے متعلق فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرس آف کامرس اور انڈسٹری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زرعی اصلاحات ہندوستان میں زراعت کی تاریخ کی روشن کو تبدیل کردیں گے۔ اس سے ہمارے کسانوں کی آمدنی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ زرعی سیکٹر کو آزاد کرکے اسے پرائیوٹ سیکٹر کے لئے زیادہ شریک اور حصہ داری دے کر اور نئے مواقع پیدا کرکے کسانوں کو بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت کا متبادل حاصل ہوگا اور وہ اپنی پیداوار منڈی میں فروخت کرسکیں گے۔

آتم نربھر بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ عالمی وابستگی کے لئے ہندوستان کے دراوزے کھولتا ہے، تاکہ دنیا کے دیگر حصوں سے ہم جدید ٹکنالوجی حاصل کرسکیں۔دوسرے اس سے ہم ہندوستان کو بھی بہتر خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھریلو صنعت کو بڑھانے کے لئے ٹکنالوجی بھی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسی معیشت تیار کرے گا جہاں ملک کے اندر معیاری مصنوعات بن سکیں گی تاکہ ہمارا ملک خود کفیل بن سکے۔

جناب گوئل نے صنعت کاروں اور کاروباریوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی معیشت کو یکسر طور پر بدلنےکے لئے مل کر کام کریں تاکہ یہ ایک مضبوط اور عالمی معیشت کے طور پر ابھر سکے۔ اپنا صحیح مقام حاصل کرسکے جس کا ہندوستان مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم ہندوستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جس سے دنیا ہم کو ایک بھروسے مند اور پر اعتماد ساجھیدار کے طور پر دیکھے۔ ہم کو پائیدار بنیادی ڈھانچہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنےکی ضرورت ہے تاکہ ہم ان شعبوں میں ایک عالمی لیڈر بن سکیں جہاں ہندوستان کو مقابلے کے اعتبار سے اور مقابلہ جاتی طور پر فوائد حاصل ہوں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت ہندوستان کی صلاحیت کو بڑھانےاور اس کی نشاندہی کرنےکے لئے ریاستی سرکاروں اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ہم ایک سنگل ونڈو کلیرنس نظام بنانےکے بھی منتظر ہیں جہاں تمام کاموں کو منظوری ایک ہی جگہ سے حاصل ہوسکے، جس سے گھریلو کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صنعت کاروں کو کاروبار کرنےمیں آسانی پیدا ہو۔ حالانکہ حکومت کی مختلف پہل اور اقدامات سے ہم عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کامیاب ہوگا۔ سب کا وشواس میں ہندوستان کے عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

جناب گوئل نے عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لئے لچک اجتماعی توانائی اور عمل آوری میں دوبارہ تال میل پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہندوستانی ریلوے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر کے 29 دنوں میں15 فیصد سے زیادہ بار برداری ہوئی، جو پچھلے سال اسی مدت کےمقابلے کہیں زیادہ ہے۔ کل 33 فیصد سے زیادہ کی بار برداری ہوئی۔ بار برداری ٹرینیں دگنی رفتار سے چل رہی ہیں۔ بار برداری اور مسافر ٹرین کی سرگرمیوں کو دوبارہ سمت بندی کی جارہی ہے۔ جناب گوئل نےکہا کہ ہندوستان کووڈ انیس کی ابتدائی مدت کے دوران یہ صرف ماسک، پی پی ای کٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرس نہیں بنارہا تھا بلکہ اس موقع پر اپنی صنعت کو اوپر لے جانے کی تگ ودو میں لگا ہوا تھا اور آج ہم نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ ان اشیا کو برآمد بھی کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More