20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آنجہانی وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت برائے شمال مشرقی علاقے کی ترقی (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں ایک میٹنگ کے دوران سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی  کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب واجپئی کا اس مہینے کی 16 تاریخ کو انتقال ہوگیا تھا۔ اس موقع پر موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی میں جناب واجپئی کی دین کو یاد کیا۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب نوین ورما اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے سکریٹری جناب رام موویہ اور وزارت کے سینئر اہلکار اور عملے کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی غالباً وہ پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے شمال مشرقی خطے کی ضرورت کو محسوس اور اس علاقے کی ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔ جناب واجپئی نے اس مقصد کے لئے ایک علیحدہ وزارت کا تصور پیش کیا اور ابتدائی طور پر شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے لئے ایک محکمہ قائم کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی کی وزارت عظمی کے تحت  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے ایک ختم نہ ہونے والا فنڈ قائم کیا گیا، سکم کو شمال مشرقی کونسل کا  ممبر بنایا گی، علاقے میں موبائل فون کی سہولت کا آغاز کیا گیا اور وزیراعظم کی گرام سڑک یوجنا کو توسیع دی گئی۔ تاکہ شمال مشرقی خطے کو بھی اس سے فائدہ پہنچ سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو مزید رفتار دی اور علاقے میں سڑک، ریل اور فضائی کنکٹی وٹی میں توسیع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تقریباً 30 مرتبہ اس علاقے کا دورہ کیا ہے اور شمال مشرقی خطے کے تیز رفتار ترقی جناب اٹل بہاری واجپئی کو بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

اس موقع پر شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب نوین ورما نے ان متعدد اقدامات کا  ذکر کیا جو جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس علاقے کی ترقی کے لئے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب واجپئی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ شمال مشرقی خطے کو آگے لے جانے کے لئے رقومات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More