16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے لوک سبھا حلقہ انتخاب ادھم پور- کٹھوعہ- ڈوڈا کے لئے ایم پی -ایل اے ڈی فنڈ سے ڈھائی کروڑ روپے کے کووڈ سے متعلق ساز و سامان کی خریداری کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ ادھم پور -کٹھوعہ -ڈوڈہ  کے لئے ایم پی- ایل اے ڈی فنڈکے ذریعہ مختص 2.5 کروڑ روپے سے کووڈ سے متعلق خریدی  جانے والی اشیاء کی خریداری کا جائزہ لیا۔

اپنے حلقہ انتخاب میں شامل تمام چھ اضلاع ادھم پور ، کٹھوعہ ، ڈوڈا ، ریاسی ، رام بن اور کشتواڑ کے ضلعی ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ایک جامع میٹنگ میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مذکورہ اضلاع  کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ انتخاب میں آنے والے سانبا ضلع کے دو بلاکوں میں بھی  کووڈ سے متعلق سہولیات  کے لیے خریداری کی جانے والے ساز و سامان اور رقم کی تازہ جانکاری حاصل  کی ۔ اجلاس میں ، سبھی ضلعی ترقیاتی کمشنروں نے مختلف ترقیاتی سامانوں اور رقم کی تفصیل پیش کی جس خریداری کی درخواست  انہوں نے جموں و کشمیر میڈیکل سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے ایم ایس سی ایل) کے دفتر کوکٹھوعہ کے ضلعی ترقیاتی کمشنر، جو اس حلقہ انتخاب کے نوڈل آفیسر بھی ہیں، کے تعاون سے خریداری کے لئے درخواست بھیجی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IG0A.jpg

اس میٹنگ میں موجود ان تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسروں (سی ایم او) نے اپنی آراء پیش کیں اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں ہدایت کی  کہ وہ اپنے ذریعہ طلب کی جانے والی اشیا کی فہرست  تیار کرنے میں بہت ہی مستعداور محتاط رہیں کیونکہ جاری کووڈوبائی مرض  کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سامان کے حصول، خریداری اور استعمال کے سارے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ کے ڈپٹی کمشنر نوڈل اتھارٹی  کو ہدایت کی کہ وہ تمام چھ اضلاع  سے کووڈ مینجمنٹ کی صورتحال اور ان کے ذریعہ مختص ایم پی – ایل اے ڈی فنڈ سے خریداری سے متعلق  صورتحال کے بارے میں یومیہ رپورٹ  حاصل کریں اور یہ رپورٹ ان کے  دفترکو بھی  بھیجیں۔ انہوں نے ہر ضلع کے ضلعی ترقیاتی کمشنروں  اور چیف میڈیکل  افسروں  سے بھی کہا کہ وہ جے کے ایم ایس سی ایل کے دفتر کے ساتھ خریداری کے عمل سے آگاہ رہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں ،  فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ پیش کردہ ایم پی فنڈ سے مدد کو تسلیم کرتے ہوئے ضلعی ترقیاتی  کمشنروں اور چیف میڈیکل افسروں نے انہیں یقین دلایا کہ ان میں سے ہر ایک نے خریدی جانے والی اشیاء کی فہرست پہلے ہی جمع کرادی ہے اور وہ اس  پر عمل آوری بھی کریں گے۔ضلعی ترقیاتی کمشنروں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایم پی فنڈ  کے ذریعہ مختص کی جانے والی رقم کو عام کریں گے جس کی مانگ وہ خریداری کےلیے کر رہے ہیں اور اسی تناظر میں ، رام بن ، ڈوڈا اور ادھم پور کے ڈپٹی کمشنروں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں تفصیلات  اپنے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خریداری کی جانے والی اشیاء کی فہرست متعلقہ حکام کو سونپ دی گئی ہے  اور کٹھوعہ میں قائم نوڈل ایجنسی نے اس کی توثیق کردی ہے ، اب کسی کےلیے یہ کہنے کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے کہ کووڈ سے متعلق ساز و سامان کے لیے  ایم پی فنڈ مختص کیا گیا تھا لیکن اس پر مزید کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ، اب یہ ذمہ داری مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومت کے خریداری کے حکام پرعائد ہوتی  ہے کہ وہ خریدی گئی اشیاء کو جلد سے جلد دستیاب کرائیں اور ان کا دفتر بھی اس  کے بارے میں مسلسل  معلومات حاصل کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے  حلقہ انتخاب میں پنچایت کی سطح پر زیادہ تر کووڈ کیئر سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں ، اور انہیں  بروقت فعال بنادیا گیا ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ہر سطح پر نمائندوں کو عوام کے تئیں ملنسار ہونا چاہیے جس سے پیغام کو ہر سطح پر  سبھی علاقے میں پہنچایا جا سکے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  یہ خوشی کی بات ہے کہ اس علاقے میں کووڈ معاملوں میں پازیٹو ہونے کی شرح  کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی  کمی درج کی  جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا کہ کووڈ – 19سے متعلق ساز و سامان کی خریداری کے لئے ایم پی فنڈ سے 2.1 کروڑ روپے کا آرڈر پہلے ہی دیے جاچکے ہیں اور بغیر کسی تاخیر کے ساز و سامان کی فراہمی میں تیزی لائی جائے گی۔ وزیر موصوف نے ڈی سی  اور سی ایم او کو زور دے کر کہا ہے کہ وہ بلا تاخیر بقیہ خریداری کے عمل کو پورا کریں تاکہ عوام  کووڈ – 19 سے متعلق اشیاء کی عدم دستیابی کا شکار نہ ہوں۔

اس اجلاس  میں ادھم پور ، کٹھوعہ ، ڈوڈا ، ریاسی ، رام بن اور کشتواڑ کے چیف میڈیکل آفیسروں کے علاوہ ، ڈی سی ادھم پور اندو کنول جب ، ڈی سی کٹھوعہ راہل یادو ، ڈی سی ڈوڈا وکاس شرما ، ڈی سی ریاسی چرن دیپ سنگھ ، ڈی سی رام بن مسرت الاسلام اور ڈی سی کشتواڑ اشوک شرما موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More