20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایشیا ہیلتھ ۔2019 کانفرنس کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کےد فتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 2018 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی منفرد اور کامیاب صحت بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری  جن آریوگیہ یوجنا کی کامیابی کی ستائش کی۔

آج نئی دہلی میں ایشیا ہیلتھ۔2019 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم سے 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور حکومت ایک نئی آرزو مند سطح کے لئے حفظان صحت کے تحفظ کے سلسلے میں کام کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا حفظان صحت کا پروگرام ہے۔ جس کو سرکاری فنڈ سے چلایا جارہا ہے اور اس میں 50 کروڑ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ حفظان صحت اور بیماری کے حلقے کے تعین کرتے ہوئے ہندوستان جیسے  متبادالنسل اور متحرک ہندوستان میں بنیادی ترجیحات پر غور کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں دنیا کے دیگر ملکوں یا مغرب کی نقل نہیں کرسکتے۔حالانکہ ہمیں حفظان صحت کے سیکٹر میں معیاری اور مقدار کے لحاظ سے تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ لیکن ہم کو بیماری کے حلقے  کو ہمیشہ ذہن میں رکھناچاہئے اور انہوں نے کہا کہ ہندوستان ریاست کو وضع کررہا ہے اور بیماری  اور حفظان صحت کے حلقہ  کا  اس کے مطابق تعین کیاجاناچاہئے۔

 ہندوستان میں حفظان صحت سے  متعلق ڈاٹا پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمیں مزید اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بیماری کا حلقہ گزشتہ 40-30 سالوں کے بعد سے کافی بدل گیا ہے۔ وہ بیماریاں جو  ماضی میں ہندوستان میں کبھی نہیں سنی گئی تھیں وہ آج کل بہت زیادہ رونما ہورہی ہیں۔جن میں دل کی بیماری یا ذیا بیطس جیسی بیماری شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بیماریاں جو صرف کچھ علاقوں یا ریاستوں تک محدود تھیں۔ اب وہ بیماریاں اس علاقے تک محدود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ثقافتی ماحول حفظان صحت کے بارے میں ڈاٹا کاتعین نہیں کرتا۔اس لئے ڈاٹا  کو جمع کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں انسانی ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی ضروری ہے لیکن حفظان صحت میں انسانی ہمدردی کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے۔

مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا  کہ ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ اس کی70 فیصد آبادی 40 سال کی عمر سے بھی کم ہے جو2024 تک ہندوستان کی معیشت کو 50 کھرب ڈالر والی بنانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو حاصل کرے گی اور ہم کو ملک کی اس نوجوان توانائی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے  انہیں اچھی حفظان صحت کے نظام کو فراہم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہم کو ہندوستان میں حفظان صحت کے نظام کے امتناعی حصے کی دیکھ بھال کرنی ہوگی تاکہ قابل انسداد بیماریوں کی وباء سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ورنہ یہ بیماریاں اس وقت تک بڑھتی رہیں گی جب تک کہ ہم امتناعی یا روک تھام کے حصے کو نشانہ بنانے کے لئے ایک نظام وضع نہیں کرتے۔

اس موقع پر حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگون بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More