16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں پی ایم جی ایس وائی-II کے تحت کئے جارہے مختلف تعمیری کاموں کے لئے آن لائن سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں پی ایم جی ایس وائی –II کے تحت کئے جارہے مختلف تعمیری کاموں کے لئے آن لائن سنگ بنیاد رکھا۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت ان پروجیکٹوں میں تقریباً 175 کروڑ روپے کی لاگت سے 28 سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں جو جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں تعمیر کی جائیں گی۔ تعمیر کی جانے والی ان 28 سڑکوں کا آج افتتاح کیاگیا، جن میں چیننتا خاص سے بھک ترین خاص وفالتا سے بکھن گالا ، ارنس سے کھکرا کوٹ، رام نگر سے ڈوڈہ، پونی سے کند تک کے لئے سڑکیں شامل ہیں۔

ان پروجیکٹوں کا ای- افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش کے بعد پی ایم جی ایس وائی –II کے تحت کارکردگی کے اعتبار سے جموں وکشمیر کا درجہ دوسرے نمبرپر ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکیں ایک ترقی پذیر ملک کے لائف لائن ریڑ کی ہڈی ہیں، جو تعلیم، صحت، مارکیٹنگ، زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ جیسے مختلف سیکٹورس کے لئے سود مند ثابت ہوں گی اور اس سے کئی دیگر فائدے بھی ہوں گے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات کو دوہرایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ کے باقاعدہ افتتاح کا انتظار کئے بغیر ملک کے لوگوں کے لئے مکمل ترقی والے پروجیکٹس وقف کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعے لوگوں کی ضرورتوں کو اہمیت دی گئی ہے اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے باقاعدہ افتتاح کے سبب لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی یا دقتوں کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت والی ثقافت کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے افتتاح نے حکومت کے ذریعے سبھی پروجیکٹوں کو مقررہ وقت  پر طریقے سے پورا کرنے کی عہد بستگی کو مضبوطی فراہم کی ہے، جو کہ پچھلے سالوں میں کووڈ-19 جیسی مختلف اڑچنوں کا سامنا کرنے کے باوجود بھی شروع ہوئی ہے۔http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002024D.jpg

جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تشکیل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں مختلف محاذوں پر بہت سے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔ یعنی زمینی سطح پر سیاسی ترقی، انتظامی اور حکمرانی اصلاحات اور تعلیمی سیکٹر، بجلی کے سیکٹر اور سڑک سیکٹر جیسے سیکٹورل ترقیات ۔

انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کرنے پر مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر حکومت کی مزید ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر انتظامیہ کو کسی بھی طرح کے مسائل اور اڑچنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو مرکزی سرکار ان کی پوری طرح سے مدد کرے گی۔

جموں وکشمیر کی حکومت کے پرنسپل سکریٹری، جموں، ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، ریاسی، اودھم پور اور رام بن کی ضلع انتظامیہ کے مختلف سرکاری افسروں نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More