14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرحدی ریاستوں اور قومی سلامتی پر اہم خطبہ دیا

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی خلاء کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) ہندوستان کے وسیع تروسائل قدرتی اور انسانی وسائل دونوں کا تحفظ کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج یہاں سرحدی ریاستوں اور قومی سلامتی سے  متعلق اہم خطاب کررہے تھے۔ جس کا اہتمام دفاعی مطالیات  اور تغذیہ کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کیا گیا تھا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001FWVE.jpg

 سرحدی ریاستوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی علاقوں کو اعلی ترجیح دی ہے اور ان سرحدی علاقوں کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ اور چھ سال  کے دوران سرحدی سلامتی کے لئے پوری طرح سے ایک مختلف اپروچ اپنائی گئی ہے۔جموں و کشمیر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی  اس اپروچ نے سرحدوں اور بین الاقوامی سرحدوں پر رہنے والوں لوگوں کو سگنل بھیجا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا مورال( حوصلہ بلند ہوا ہے)

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں  کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے اور انہوں نے  ان کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے بہت سے اقدامات کے بارے میں بات کی۔ان اقدامات میں بنکروں، بیت الخَلاء  اور سیما بھونوں کی تعمیر کے علاوہ مویشی کی انشورنس کی گنجائش شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان لوگوں کے تئیں حکومت کی انتہائی حساس پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0027NNH.jpg

سرحدی ریاستوں کے بارے میں اپنے خطاب میں وزیرموصوف نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں بہت بڑا خطہ متعدد ملکوں سے متصل سرحدی علاقہ ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی ابتداء میں ہندوستان کی سب سے شمالی سرحدی ریاست سے منسلک باوابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں، سرحدوں پر تعینات حفاظتی دستوں کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرنی چاہئے۔ ایسے وقت میں، انہوں نے کہا کہ ہمیں سرحدی علاقوں کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان کی ہمت کو سلام کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسی بھی تناغہ اور ڈسٹربینس کے وقف سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے حالات نہ صرف سیکو ریٹی سے متعلقہ ہے۔ بلکہ اس کا اثر ان کی سماجی۔ ثقافتی زندگی پر بھی پڑتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ حفاظتی دستے ان دنوں جنگی ماحول کاسامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حفاظتی دستوں کو سرحد پار سے دشمنوں سے لڑنے کی تربیت دی جاتی تھی اور نہ کہ ملک کے اندر ہی غیر سماجی عناصر سے لڑنے کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملٹی ینس اور سرحد پار سے دہشت گردی ملک کے لئے بڑا اور گمبیھر چیلنج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند برسوں میں سیکوریٹی کے تمام پہلو اور ڈائنامکس تبدیل ہوچکے ہیں، اس کے نتیجے میں حفاظتی دستوں کی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More