19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا جائزہ لیا اورایک سال میں ہوئی اس اسکیم کی پیش رفت کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 39 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے آغاز کے بعد سے سنگین نوعیت کی بیماریوں کیلئے 6 ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا کیش لیس علاج کرایا۔ اس سے فیض پانے والے کنبوں کو 12 ہزار کروڑ روپے بچانے میں مدد ملی۔ وزیر موصوف آج آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے نفاذ کا اعلیٰ سطحی جائزہ لینے کے موقع پراظہار خیال کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر نے اس اسکیم کی پیش رفت کی ستائش کی۔ کیونکہ اس نے اپنے آغاز کے بعد سے اپنا ایک سال تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ وزیر صحت نےکہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے  انتہائی غریب اور ملک کے سب سے محروم  لوگوں کی صحت اور بھلائی کے لئے سوچا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو یہ یقین دلانا ہے کہ ہم اپنے  محبوب اور امنگوں سے بھرے وزیراعظم کے تصورکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک بھر میں نفاذ کےدوران اس ابتدائی   رفتار کو  برقرار رکھا جائے اور ریاستیں اپنی ترقی کی اونچائیوں تک پہنچنے میں زیادہ صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کریں اور  آخری میل تک صحت کی بلا رکاوٹ خدمات فراہم  کریں۔ جائزہ میٹنگ میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے شکایت سے متعلق بندوبست پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ یہ نئے ڈیزائن کا پورٹل ہے۔ یہ ایک آن لائن سسٹم ہے تاکہ عام لوگوں کی مدد کی جا سکے، جس سے وہ اپنی شکایات درج کرا سکیں اور ضروری مدد حاصل کر سکیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس اسکیم کی پہلی سالگرہ کیلئے سبھی تیاریوں کو بھی اپنی منظوری دی۔ اس سالگرہ کو منانے کے لئے ملک بھر میں بہت سے پروگراموں کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔ آیوشمان بھارت دیوس 23 ستمبر کو منایا جائے گا۔15روزہ آیوشمان بھارت پکھواڑہ 15 سے 30 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ جہاں ریاستوں میں بہت سی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور ملک میں  صحت کے  اس تحفے کا جشن منایا جا سکے۔ ایک بڑا قومی پروگرام گیان سنگم بھی نئی دلی میں 29 اور 30 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی پیش رفت اور حصولیابیوں کو اُجاگر کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر صحت نے مختلف ٹیموں کے پاس بھی گئے اور ان ٹیموں کے افسروں کے ساتھ این ایچ اے میں ان کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نےاین ایچ اے میں قائم  سائبر سکیورٹی اور پرائیویسی مکانزم  میں گہری دلچسپی ظاہر کی تا کہ فیض پانے والوں کے ڈاٹا کا تحفظ کیا جا سکے۔ جناب ہرش وردھن نے اس بات کی بھی ستائش کی کہ این ایچ اے نے بہت ابتدا سے ہی  ضروری پالیسیاں اور گائڈ لائنس تیار کی ہیں اور امریکہ کے حفظانِ صحت کے ایچ آئی پی اے اے، یوروپی یونین کے جی ڈی پی آر اور آئی ایس او 27001سمیت انتہائی عالمی معیارات اور اصولوں کو اپنایا ہے تاکہ کروڑوں شہریوں کے ڈاٹا کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ  سکیورٹی اور رازداری کے اعلیٰ ترین معیارات اور بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے تئیں بالکل برداشت  نہ کرنا آیوشمان بھار ت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے کلچرکا بنیادی ستون  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More