17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر گڈکری نے مدھیہ پردیش میں 45 شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ پروجیکٹوں میں 1127 کروڑ روپے مالیت کے 1361 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر شامل ہے

Urdu News

سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش ریاست کے لئے 45 شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ورچوئل تقریب کی صدارت کی جس میں مرکزی وزرا جناب تھاور چند گہلوت اور جناب نریندر سنگھ تومر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزرائے مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جناب فگن سنگھ کلستے اور ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ریاست کے کئی وزرا ، بہت سے ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ممبران اور مرکز وریاست کے بہت سے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے ان پروجیکٹوں کے تحت سڑکوں کی لمبائی کل 1361 کلو میٹر ہے، جس میں 1147 کرور روپے مالیت کی تعمیر شامل ہے۔ مدھیہ پردیش کی ترقی کے لئے راستہ ہموار کرتے ہوئے یہ سڑکیں ریاست میں اور اس کے اطراف میں بہتر کنکٹی ویٹی آسانی پیدا کرنے کے علاوہ معاشی ترقی میں اضافہ کریں گی۔ مدھیہ پردیش ریاست کے عوام کی نقل وحمل اور ریاست کے باہر اور ریاست کے اندر سامان کو لانے لے جانے میں آسانی پیدا ہوگی اور پڑوسی ریاستوں خاص کر راجستھان، اترپردیش اور چھتیس گڑھ کے ساتھ مدھیہ پردیش ریاست سے عوام اور سامان کی نقل وحمل مزید بہتر ہوگی۔ بہتر سڑکیں وقت اور ایندھن کی بچت میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ساتھ ہی ساتھ آلودگی پھیلانے والے عوامل کا اخراج بھی کم ہوجاتا ہے۔ اس کے ان پروجیکٹوں سے سڑکوں پر بھیڑ کم ہوجائے گی اور سڑکوں پر پڑنے والے شہر لوگوں کو ہونے والے بہتر سڑک تجربے میں غیر معمولی تعاون دیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ آج ریاست میں قومی شاہراہ کی لمبائی 13.28 کلو میٹر ہے۔ جو 2014 میں بمشکل 5186 کلو میٹر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 125 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ریاست میں 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے سڑک کے کاموں کا کم وبیش 60 سے 70 فیصد حصہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سی سڑکیں ریاست کے پسماندہ علاقوں، ٹورسٹ مقامات کو کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لئے اہم ہیں۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ 2023 تک 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام مکمل کرلیے جانے کا نشانہ ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 1260 کلو میٹر لمبے اور آٹھ لین کے کنٹرول (ایکسپریس کنٹرولڈ) والے دلی-ممبئی ایکسپریس وے پر کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے سج میں 8.214 کروڑ روپے کی لاگت اور 8 لین والی 244 کلو میٹر لمبی سڑک مدھیہ پردیش میں بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکسپریس وے میں مدھیہ پردیش سیکشن سے جڑے کام کا ٹھیکہ پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔ جو مالوا علاقے کے رام گنج منڈی گروٹھ، جاورا اور رتلام علاقوں اور تھاندلا (جھبوا) سے ہوکر گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دلی ممبئی ایکسپریس وے سے مالوا علاقے کو کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لئے 173 کلو میٹر لمبی اور چار لین والی سڑکیں بنائی جائیں گی۔یہ سڑک اندور، دیواس، اجین، آگرہ سے ہوکر گزرے گی اور گروٹھ تک جائے گی اور اس سال دسمبر تک ان سے جڑے کاموں کے ٹھیکے دے دیے جائیں گے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-08-25at2.19.00PMULSU.jpeg

جناب گڈکری نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ کانکنی کے لئے فوراً ریاستی سرکار کی طرف سے اجازت دلائیں کیونکہ ان کا سیدھا اثر ایکسپریس وے کی تعمیر کی رفتار پر پڑرہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کسانوں کو زمین کی حصولی کی رقم فوراً تقسیم کرنے کی بھی درخواست کی، جو قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کی طرف سے پہلے ہی ریاستی سرکار کو بھیج دی گئی ہے۔ جناب گڈکری نے جنگلات کی منظوری میں تیزی لانے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے حود ہی جائزہ لینے کی اپیل کی، کیونکہ منظوری کے بے وجہ اٹک جانے سے پروجیکٹوں میں تاخیر ہوتی ہے جو عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر موصوف نے مدھیہ پردیش میں روزگار اور اقتصادی منطرنامہ کو بہتر بنانے میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کے رول پر روشنی ڈالی۔ ایم ایس ایم اکائیوں کی تشریح میں حالیہ توسیع کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ مواقع کا استعمال کریں اور دستکاری وہینڈ لوم کی برآمداتی صلاحیتوں کا پتہ لگائیں جو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مدھیہ پردیش کی ترقی میں مدد ملے گی۔

جناب گڈکری نے مدھیہ پردیش کے لئے سینٹرل روڈ فنڈ (سی آر ایف) سے 700 کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا، جو سڑک شعبے میں استعمال کیے جائیں گے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-08-25at2.19.01PM2FWU.jpeg

اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب شوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں اہم سڑک پروجیکٹوں کو انجام دینے کے لئے مرکزی وزیر کے وژن اور خواہش کے لئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں مدھیہ پردیش کے لئے آشیرواد ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرتی ہیں بلکہ حادثوں میں کمی کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی زندگی کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ریاستی مشینری کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے مرکزی وزیر سے درحواست کی کہ وہ تین اہم سڑک پروجیکٹوں نرمدا ایکسپریس وے، چمبل ایکسپریس وے (جسے اٹل ایکسپریس وے بھی کہا جاتا ہے) اور رام ون گمن کی تعمیر کے کام کو مکمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ان پروجیکٹوں پر تفصیلی رپورٹ مرکز کو بھیجیں گے۔

رکز وزرا جناب تھاور چند گہلوت، جناب نریندر سنگھ تومر، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جناب فگن سنگھ کلستے کے ساتھ ساتھ دیگر شخصیتوں نے بھی مدھیہ پردیش میں مختلف شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے لئے کیے گئے کاموں اور پہل قدمیوں کی تعریف کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More