20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے جے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم ہوائی اڈوں کو سرکاری نجی شراکت داری (پی پی پی) منصوبے کے تحت پٹے پر دیئے جانے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے جے پور، گوہاٹی، اور ترواننت پورم ہوائی اڈوں کو سرکاری نجی شراکت (پی پی پی) منصوبے کے تحت پٹے پر دیئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے آپریشن، مینجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کے لئے ان تینوں ہوائی اڈوں یعنی جے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم کو 50 برس کے لئے اڈانی انٹرپرائزیز لمیٹڈ کو دیئے جانے کی منظوری دی ہے۔ اے اے آئی کی جانب سے اس کے لئے لگائی گئی عالمی مسابقتی بولی میں اڈانی انٹرپرائزیز سب سے کامیاب بولی لگانے والی کمپنی رہی تھی۔

ان پروجیکٹوں سے سرکاری شعبے میں ضروری سرمایہ کاری جٹانے کے علاوہ سروس ڈیلیوری، مہارت، صنعت کارانہ اور پیشہ وارانہ  ہنرمندیوں میں لیاقت پیدا ہوگی۔

پس منظر:

حکومت نے اے اے آئی کے دہلی اور ممبئی ہوائی اڈوں کو سرکاری نجی شراکت داری کے تحت آپریشن، مینجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کے لئے تقریباً ایک دہائی پہلے ہی پٹے پر دے دیا تھا۔

ایک جانب جہاں اس سرکاری و نجی شراکت داری کے استعمال نے عالمی سطح کے ہوائی اڈے ڈیولپ کرنے کے ساتھ ہی ان ہوائی اڈوں پر ہوائی جہاز کے مسافروں کے لئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد کی وہیں اس نے اے اے آئی کو ملک کے مختلف حصوں میں ہوائی اڈوں کو ڈیولپ کرنے اور ہوائی آمد و رفت کے لئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے ساتھ ہی اپنی آمدنی بڑھانے میں بھی مدد کی ہے۔ اس میں اے اے آئی کو سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعے حاصل کردہ آمدنی سے دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں میں اپنے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کا بنانے میں بھی مدد کی ہے۔ سرکاری نجی شراکت سے فروغ یافتہ ملک کے ہوائی اڈوں نے ایئر پورٹ سروس کوالٹی (اے ایس کیو) کی شکل میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ کونسل (اے سی آئی) کے ذریعے اپنے متعلقہ زمروں میں چوٹی کے پانچ ہوائی اڈوں میں مقام حاصل کیا ہے۔

حکومت نے اسے دیکھتے ہوئے ہی سرکاری نجی شراکت داری اپریزل کمیٹی (پی پی پی اے سی) کے مشوروں کی بنیاد پر اے اے آئی کے مزید کچھ اور ہوائی اڈوں کے آپریشن، مینجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کا کام بھی سرکاری نجی شراکت داری ماڈل کے تحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پی پی پی اے سی کے دائرۂ کار سے باہر کسی طرح کے امور پر فیصلہ لینے کے لئے سکریٹریوں کا اعلیٰ اختیاراتی گروپ (ای جی او ایس) تشکیل دیا ہے۔

پی پی پی اے سی نے منتقلی کے عمل سے متعلق دستاویزات کو منظوری دے دی ہے۔ بولی کے مکمل عمل کا اہتمام اعلیٰ اختیار یافتہ سکریٹریوں کے گروپ کے ذریعے کیا گیا، جس میں نیتی آیوگ، اخراجات اور اقتصادی امور کی وزارت اور وزارت خزانہ کے نمائندے شامل تھے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ہوائی اڈوں کو پٹے پر دیئے جانے کے لئے عالمی مسابقتی بولی کے تحت تجاویز 14 دسمبر 2018 کو مدعو کی تھیں، جن میں بولی کا معیار فی مسافر طیارہ کرایہ کے حساب سے طے کیا گیا تھا۔ تکنیکی بولی کا عمل 16 فروری 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اہل پائے گئے بولی لگانے والوں کے لئے مالی بولی کا عمل 25 فروری 2019 / 26 فروری 2019 کو انجام دیا گیا۔ اڈانی انٹرپرائزیز لمیٹڈ، جے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم ہوائی اڈوں کے لئے فی مسافر سب سے زیادہ کرایے کی بولی لگاکر سب سے کامیاب بولی لگانے والی کمپنی رہی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More