19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے ملک میں دیہی مکان سازی کے فروغ کی نئی اسکیم کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی۔24؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں دیہی مکان سازی کے فروغ کی نئی اسکیم کو منظوری دے دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت سرکار کی جانب سے سود میں چھوٹ دی جائے گی۔ سود پر یہ چھوٹ ہر اس دیہی کنبے کو دی جائے گی جس کا احاطہ پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) پی ایم اے وائی(جی) میں نہیں ہوسکا ہے۔

اس اسکیم سے دیہی علاقے کے لوگ نئے گھر تعمیر کراسکیں گے یا اپنے رہائشی یونٹوں میں بہتری کی غرض سے اپنے موجودہ پختہ مکانات میں اضافی تعمیر کراسکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت قرض لینے والے کو سود میں 2 لاکھ روپئے تک کی چھوٹ دی جائے گی۔

نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ذریعے اس اسکیم پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس کے لئے سرکار کی جانب سے نیشنل ہاؤسنگ بینک کو سود کی موجودہ مالیت میں تین فیصد تک کی چھوٹ دی جائے گی، جو بعد میں اہم مالیاتی اداروں (کاروباری بینکوں اور این بی ایف سی) کو منتقل کردی جائے گی۔ جس کے نتیجے میں اس اسکیم کے فائدہ یافتہ کی ماہانہ قسط (ای ایم آئی) کی مالیت میں کمی ہوجائے گی۔

اس اسکیم کے تحت سرکار کی جانب سے موجودہ انتظامات کے ذریعے فائدہ یافتہ کو تکنیکی امداد سمیت پی ایم اے وائی ۔ جی میں انضمام کے لئے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ اس نئی اسکیم سے دیہی علاقوں میں مکانات کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرائے جاسکیں گے۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More