20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے کیمیکل وفرٹیلائزرز اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار کی موت پر اظہار تعزیت کیا

Urdu News

نئیدہلی مرکزی کابینہ نے کیمیکل وفرٹیلائیز ر وپارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار کی بنگلورو میں  ہوئی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔مرکزی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظورکی جانے والی ایک قرار داد میں  مرکزی کابینہ نے کہا کہ جناب اننت کمار کی موت  سے ملک وقوم  ، ایک تجربہ کار لیڈر کی موت سے محروم ہوگئےہیں ۔ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اس خصوصی اجلاس میں  جناب اننت کمار کے سوگوار کنبے کی موت پر  حکومت ہند اور  پورے ملک کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت  کیا گیا ۔اس  موقع پر آنجہانی لیڈر  کی یاد میں  دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی ۔اس کے بعد ایک قرار داد منظور کی گئی ۔اس قرارداد کا متن حسب ذیل ہے :

          ’’ جناب اننت  کمار  کی پیدائش  22 جولائی 1959  کو بنگلوروں میں ہوئی تھی ۔انہوں  نے ہگلی میں  واقع کرناٹک یونیورسٹی سے  انگریزی ادب میں  گریجویشن کیا ۔بعد ازاں  انہوں  نے جے ایس ایس  لأ   کالج کرناٹک یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ۔

 جناب اننت  کمار نے اپنی عوامی زندگی  کا آغاز اپنے زمانٔہ طالب  علمی میں ایک سرگرم  طالب  علم رکن کی حیثیت سے کیا تھا ۔بعد میں  وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے اور انہیں  پارٹی کی کرناٹک اکائی   کے آرگنائیزنگ سکریٹری کے عہدے پرفائز کردیا گیا۔  وہ کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر بھی رہے اور انہی  کی قیادت میں کرناٹک میں  پارٹی کو فروغ  حاصل ہوا ۔ بعد ازاں  انہیں ریاست میں اپنی سرکار قائم کرنے کا موقع ملا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی  جنرل سکریٹری کے  منصب پر بھی فائز رہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی بور ڈ کے ممبر سکریٹری بھی رہے ۔وہ  پارٹی کے کلیدی  حکمتی پالیسی سازوں میں شامل تھے۔

 آنجہانی اننت کمار 1996  میں  پہلی بار بنگلورو  ساؤتھ سے  لوک سبھا کے رکن  چنے گئے ۔ پارٹی کے لوک سبھا رکن   کی حیثیت سے 1998  میں وہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کابینہ میں  سب سے کم عمر وزیر تھے ۔انہیں شہری ہوابازی کی وزارت  کا قلمدان تفویض  کیا گیا تھا۔ وہ اب تک   6  بار کرناٹک کے اہم ترین  پارلیمانی حلقے  بنگلورو ساؤتھ لوک سبھا  حلقے کی نمائندگی کرتے رہے ۔

 جناب اننت کمار نے  اپنے طویل سیاسی کیرئیر کے دوران سیاحت ،ثقافت ،نوجوانوں کے امور ،کھیل کود ،شہری ترقیات وغریبی کے خاتمے اور  دیہی ترقیات   کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔اس کے ساتھ  ہی آنجہانی اننت کمار   متعدد  پارلیمانی کمیٹیوں کے                                                                                                                                 چیئر مین اورکن بھی رہے ۔

 آنجہانی اننت کمار ایک سرگرم سماجی کارکن  رہے ۔انہوں نے اپنی رضاکار تنظیموں کے ذریعہ    غریب اسکولی بچوں کو صحت بخش کھانے کی فراہمی جیسے مختلف  سماجی خدمات کے پروجیکٹ پر سرکار کی امدادومعاونت کے ساتھ کام کیا ،جس کے تحت  انہوں نے ایسی گاڑیاں چلوائیں  ، جن میں  بنگلورو  کی جھگی بستیوں  میں واقع اسکولوں  کا احاطہ کیا گیا تھا۔ جس کے تحت    غریب اسکولی بچوں کو پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حاشئے  پر پڑے غریب ترین طبقوں کے طلبا اور خاص طور سے لڑکیوں اور خواتین کے لئے پیشہ ورانہ تریبت کے خصوصی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا۔  انہوں نے، ’’ گرین بنگلورو   I: I ‘‘  کے نام سے موسوم ایک نیا پروگرام بھی شروع کیا جس کا مقصد  بنگلورو کو سرسبز وشاداب بنانے کی غرض سے ایک کروڑ پودے لگاکر’’ درخت – شخص ‘‘  کے تناسب کو  بنگلور و  میں   کم از کم  ایک کے تناسب تک لانا تھا۔  اس پروگرام کے تحت  پود کاری  اورپرورش کے متعدد پروگرام چلائے جاتے ہیں ۔

 اس موقع پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آنجہانی اننت کمار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ  کابینہ کا یہ اجلاس  آنجہانی اننت کمار کی خدمات کو تاریخ کے صفحات میں  محفو ظ کرنے کا خواہاں  ہے  اور مرکزی کابینہ کا یہ اجلاس ان کی رحلت  پر گہرے رنج وغم  کا اظہار کرتا ہے ۔  ان کی  موت سے  ملک وقو م  ایک تجربے کار قائد سے محروم ہوگئے ہیں ۔ مرکزی کابینہ کا یہ اجلاس ملک وقوم کی جانب سے  آنجہانی اننت کمار کی موت  کے سانحے پر ان کے سوگوار کنبے کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت  پیش کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More