Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے ہندستان اور میاں ما کے درمیان زمینی سرحدی کراسنگ کے سمجھوتے کی منظوری دی ہے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے ، جس کی میٹنگ کی صدارت  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی ، ہندستان اور میاں ما کےدرمیان زمینی سرحدی کراسنگ کے   سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سمجھوتے کی بدولت   دونوں ملکوں کے  سرحدی علاقوں میں رہنے والے   لوگوں کے لئے   نقل و حرکت کے   حقوق کو   جو پہلے بھی موجود ہیں ، باضابطہ اور خوشگوار  بنایا جاسکے گا۔  اس کے علاوہ  مجاز پاسپورٹ اور ویزا کی بنیاد پر لوگوں کی   آمدروفت میں  آسانی پیدا ہوگی جس سے  دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی   اور سماجی   رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ سمجھوتہ  ہندستان اور میاں ما کی  سرحدوں کی آر پار لوگوں کی  نقل و حرکت کے بندوبست میں مددگار ثابت ہوگا۔   امید ہے کہ  اس سے    ہندستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے عوام کا  میاں ما کے لوگوں کے ساتھ   رابطہ   بڑھے گا  اور مزید یکجہتی پیدا ہوگی۔

اس سمجھوتے سے  شمال مشرق کی  معیشت کو فروغ حاصل ہوگا اور   میاں ما کے ساتھ   ہمارے جغرافیائی  رابطوں  کو   جلا ملے گی۔  نیز عوام سے  عوام کے درمیان  تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس سمجھوتے سے   سرحدوں پر رہنے والے   بڑی تعداد میں  قبائلی طبقوں کے   روایتی حقوق  کا تحفظ ہوسکے گا جو  زمینی سرحد کے   آر پار آزادانہ طور پر آنے جانے کےعادی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More