16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے 2018-19 کے چینی سیزن کے لئے شوگر ملوں کے ذریعہ ادا کی جانے والی منصفانہ اور بہتر اجرت والی قیمت طے کرنے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی/ جولائی ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے گنا کسانوں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دس فیصد کی بنیادی ریکوری کے لئے 275 روپے فی کوئنٹل پر2018-19  کے چینی کے سیزن کے لئے گنے کی منصفانہ اور اجرت والی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔ دس فیصد سے اوپر کی ریکوری میں ہر صفر اعشاریہ ایک فیصد کے اضافے کے لئے 2.75 روپے کوئنٹل کا پریمیئم فراہم کیا جارہا ہے۔چینی کے سیزن2018-19 کے لئے گنے کی پیداوار کی لاگت 155 روپے فی کوئنٹل ہے۔

حکومت نے کسانوں کے مفاد کا تحفظ  کرنے کی غرض سے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان ملوں کے معاملے میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی جہاں ریکوری 9.5 فیصد سے کم ہے۔ اس طرح کسان رواں سیزن میں 255 روپے کوئنٹل کے بجائے گنے کے لئے 261.25 فی کوئنٹل حاصل کرسکیں گے۔

 چینی ملوں کے ذریعہ منظور کی گئی منصفانہ اور اجرت والی قیمت(ایف آر پی) چینی سیزن2018-19 میں کسانوں سے گنے کی خرید کے لئے   قابل اطلاق ہوگی۔

شوگر سیکٹر  ایک اہم زراعت پر مبنی سیکٹر ہے جو 5 کروڑ گنا کسانوں اور ان پر تکیہ کرنے والوں کی روزی  روٹی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تقریباً 5 لاکھ مزدور براہ راست شوگر ملوں میں کام کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More