16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے 75 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  22-2021 ء تک 75 اضافی گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے قیام کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔   یہ میڈیکل کالج مرکزی حکومت  سے اسپانسر شدہ جاری اسکیم کے مرحلہ III کے تحت  ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں کے ساتھ مربوط ہوں گے ۔

          مذکورہ اسکیموں کے لئے ، جنہیں آج منظوری دی گئی ہے اور جن کا مقصد حفظان صحت  کے بنیادی ڈھانچے کی  دستیابی نیز افرادی قوت میں  اضافہ کرنا ہے ، کابینہ نے 22-2021 ء تک کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے مطابق 24375 کروڑ روپئے کے بقدر کے اخراجات کو بھی اپنی منظوری دی ہے ۔

          نئے میڈیکل کالجوں کا قیام ، جو موجودہ ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں سے منسلک ہوں گے ، ان کے قیام کے بعد تعلیمی استعداد کے حامل صحتی پیشہ وران کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔ سرکاری شعبے کے تحت سہ سطحی حفظان صحت کی حالت بہتر ہو گی ۔ ضلعی اسپتالوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچوں کو بہتر طور پر استعمال  کیا جا سکے گا اور ملک میں  قابل استطاعت طبی تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا ۔

          یہ نئے میڈیکل کالجز ایسے علاقوں میں قائم کئے جائیں گے ، جہاں پہلے سے میڈیکل کالج یا تو بالکل نہیں ہیں یا اُن کا دائرۂ اثر ناکافی ہے ۔ اس کے تحت کم ا زکم 200 بستروں والے اسپتال قائم کئے جائیں گے ۔ توقعاتی اضلاع  اور ایسے ضلعی اسپتال ، جہاں 300 بستروں کا پہلے سے انتظام ہو گا ، ان کے ساتھ منسلک کرکے میڈیکل کالجوں کے قیام  کے عمل کو ترجیح دی جائے گی ۔  نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی اسکیم کے عمل میں آنے کے بعد ملک میں کالجوں کی تعداد میں ( 58+24+75) کی نوعیت کا اضافہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں ایم بی بی ایس کی 15700 نشستیں بھی بڑھیں گی ۔

          حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر  توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور اس عمل کو جاری کرتے ہوئے حکومت نے اس سے پہلے ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں کے ساتھ منسلک کرکے مرحلہ ایک کے تحت 58 نئے میڈیکل کالجوں نیز مرحلہ دو کے تحت 24 نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی منظوری دی تھی ۔  چنانچہ 39 میڈیکل کالجز پہلے مرحلہ ایک کے تحت مصروف عمل ہو چکے ہیں اور 19 میڈیکل کالجوں کو 21-2020 ء تک کارکردہ بنا دیا جائے گا ۔ مرحلہ دو کے تحت 18 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More