17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز ،کپڑے اور سلے سلائے کپڑوں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہا ہے: ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے کپڑےاور سلے سلائے زریں لباسوں کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ا س نے سلے سلائے کپڑوں کے لئے ہندستانی اسکیم سے مرچنڈائز ایکسپورٹ کی شرح میں دو فی صد کا اضافہ کرکے اسے چار فی صد کردیا ہے ۔ اس کا اطلاق یکم نومبر 2017 سے ہورہا ہے۔ یہ اطلاع ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت اجے ٹمٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ربیٹ آف اسٹیٹ لیویز (آر او ایس ایل) اسکیموں کے جس پر یکم اکتوبر 2017سے عمل ہورہا ہے۔ جی ایس ٹی کے بعد کی شرحو ں پر نظر ثانی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے یہ درخواست کی گئ ہے کہ وہ آر او ایس ایل کے تحت برآمد کاروں کے دعووں کو ایک بار میں نمٹانے کے لئے موزوں فنڈ مختص کرے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More