16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز اور ریاستوں کو سیاست کوالگ تھلگ رکھتے ہوئے ٹیم انڈیا کی حیثیت سے مل کر کام کرنا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی،  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیانائیڈو نے مرکز اور متعدد ریاستی  حکومتوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ‘ٹیم انڈیا’کا طریقہ کار اختیار کریں اور سیاست کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں۔

تروپتی ہوائی  اڈےکے رن وے  کو مزید مستحکم کرنے اور اس کی توسیع کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘جہاں تک ترقی کا معاملہ ہے تو مرکز اور ریاستی حکومتوں دونوں کو ٹیم انڈیا کی حیثیت سے مل کر کام کرنا چاہئے۔’’

اس پروجیکٹ کی تکمیل اور رن وے کی توسیع  کے بعد بی-747-400، بی-777-300 ای آر جیسے طیاروں کی لینڈنگ میں آسانی  فراہم ہوگی۔ تروپتی ہوائی اڈے کا موجودہ رن وے ابھی اے بی-320؍اے بھی321 قسم کے طیاروں کے آپریشن کے لئے  ہی صرف مناسب ہے۔

جناب نائیڈو نے اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لئے فضائی ، ریل اور سڑک کنکٹی ویٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ 2018ء میں ہندوستان میں 13.9کروڑ گھریلو ہوائی مسافر تھے، جبکہ 2017ء میں ہندوستان میں ہوائی مسافروں کی یہ تعداد 11.7 کروڑ تھی۔ اس طرح گزشتہ برس یعنی 2017ء کے مقابلے 2018ء میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں 18.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی اے ٹی اے (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ایشیا ء-بحرالکاحل خطہ اگلے 20 برسوں میں ہوائی مسافروں کی ترقی کے لئے کلیدی مقام بن جائےگا۔نئے ہوائی مسافروں کی کل تعداد کا نصف  سے زائد اسی خطے سے ہوں گے۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ شہری ہوابازی کے سیکٹر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی فنڈز کی کمی کے سبب برسوں سے متاثر ہو رہی تھی، جناب نائیڈو نے کہا کہ سرکاری و نجی شراکت داری  (پی پی پی)بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نئے ہوائی اڈوں کی ترقی کا ذریعہ بنی۔جناب نائیڈو نے کہا کہ دہلی ، ممبئی اور حیدرآباد میں پی پی پی ماڈلوں کی کامیابی کے بعد دوسری جگہوں میں بھی یہ ماڈل مشعل راہ بنی۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)کے ذریعے حال ہی میں جاری کئے گئے ٹریفک ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ تروپتی ، راج مُندری اور کڑپّا  ہوائی اڈوں پر ہوائی مسافروں کی آمدورفت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اس بات کا بطور خاص ذکرکرتے ہوئے کہ ہندوستان 7.3فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ پوری دنیا کی شرح ترقی روبہ زوال ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ شہری ہوابازی کے سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ملک کے اندر شہری ہوابازی کے سیکٹر میں ترقی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، بلکہ اس سے روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جناب نائیڈو نے علاقائی کنکٹی ویٹی کی اسکیم –اُڑان کے تحت نہایت کم استعمال کئے جانے والے اور بالکل نہ استعمال کئے جانے والے ہوائی اڈوں تک فضائی کنکٹی ویٹی مہیا کرانے کے لئے حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے چھوٹے اور اوسط درجے کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو سستی ہوائی سفر تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم  ہوگی۔

تروپتی ہوائی اڈے  کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے شروع کئے گئے متعدد پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئےجناب نائیڈو نے مقامی حکام سے زور دے کر کہا کہ وہ اس زیارتی شہر کو مکمل اسمارٹ شہر بنانے کے لئے کام کریں ۔

حکومت کے دیگر اقدامات میں جدید سہولتوں سے آراستہ تروپتی ریلوے اسٹیشن کی از سر نو ترقی ، اہم تعلیمی اداروں –آئی آئی ٹی، آئی ای ایس آر، آئی آئی آئی ٹی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کلونری سائنسز اور راشٹریہ سنسکرتی ودیاپیٹھ کی منظوری شامل ہیں۔ ریلویز نے تروپتی اور کولہا پور کے درمیان مہالکشمی ایکسپریس کی بھی شروعات کی ہے۔

اس موقع پر شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا ، ضلع پریشد کی چیئرپرسن محترمہ گیروانی چندر پرکاش کے علاوہ اسمبلی کے اراکین اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More