16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز سرکاری نظام تقسیم سے ملنے والے راشن کے حقداروں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر کام کررہی ہے: پاسوان

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور، خوراک اور عومی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ مرکز سرکاری نظام تقسیم سے ملنے والے راشن کے حقداروں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر کام کررہی ہے اور اس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ جناب پاسوان نے یہ بات آج نئی دلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ کمیشن کے چیئرمینوں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پی ڈی ایس پورٹ ٹیبلٹی لاگو ہونے کے بعد مستفدین سرکاری نظام تقسیم کی کسی بھی دکان سے اناج اور تمام سامان حاصل کرسکیں گے، انہیں ایک دکان پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا ، یہ سہولت پہلے ہی آندھرا پردیش ،گجرات، تلنگانہ، ہریانہ اور دہلی میں ہے۔

جناب پاسوان نے کہا کہ ملک میں 82 فیصد راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے اور راشن کی دکانوں میں دو لاکھ 95 ہزار پی او ایس مشین نصب کی گئی ہیں تاکہ اس سہولت سے راشن کی دکان سے اناج ملنے کا عمل بہتر ہوگا اور اناج کی چوری میں بھی کمی آئے گی۔ تقریباً  دو کروڑ 75 لاکھ جعلی، نقلی اور غیر قانونی راشن کارڈوں کو رد کیا جاچکاہے۔ اس سے ہر سال 17،500 کروڑ روپے کی بچت ہوگی اور اس رقم کا استعمال نئے لوگوں کو سبسڈی دینے میں کیا جائے گا۔

جناب پاسوان نے کہا کہ وہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھیں گے جہاں ریاستی فوڈ کمیشن کی تشکیل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 20 ریاستوں؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی فوڈ کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو ریاستی فوڈ کمیشن کو تشکیل دینے کی ذمہ داری لینی چاہئے اور انہیں آزادی سے کام کرنے کی چھوٹ ملنی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More