15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز نے سمندری طوفان سے متاثرہ اڈیشہ میں بجلی اور ٹیلی مواصلات کی بحالی کیلئے راحتی کام کاج تیز کئے

Urdu News

نئی دہلی: کابینہ سکریٹری جناب پی کے شاہ کی نگرانی میں بحران کی بندوبست کی قومی کمیٹی این سی ایم سی نے ریاستی سرکار اور مرکزی وزارتوں، متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر افسروں کے ساتھ اڈیشہ کے سمندری طوفان فونی سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ اقدامات کا مزید جائزہ لیا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے اڈیشہ کے لئے ایک ہزارکروڑ روپے کی مزید امداد جاری کی ہے، جس کا اعلان کل وزیراعظم نے کیاتھا۔ اس سے پہلے ریاست کو 341کروڑروپے فراہم کئے گئے تھے، جو اس کے ایس ڈی آر ایف کے لئے پیشگی رقم تھی۔

بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی جلد بحالی پر زور دیتے ہوئے اڈیشہ سرکار نے اطلاع دی ہے کہ سنٹرل پی ایس یوز اور پڑوسی ریاستوں سے اضافی افرادی قوت  او ر سازوسامان کی تعیناتی کے بعد بھونیشور میں جزوی طور پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ پوری میں بنیادی کام اب بھی باقی ہے۔ پانی، صحت اور بینکنگ خدمات جیسی لازمی  خدمات کو برقرار رکھنے کے لئے بجلی کی سپلائی، ڈیژل جنریٹر سیٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پوری میں  لینڈ لائن کنکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے، حالانکہ موبائل خدمات اب بھی بحال نہیں ہوئی ہیں۔

ٹیلی مواصلات کا محکمہ ریاستی سرکار کے ساتھ تال میل کر رہا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لئے ایک ترجیحی منصوبے کو نافذ کیا جا سکے۔ موبائل خدمات فراہم کرانے والوں کو ان علاقوں میں  مفت ایس ایم ایس اور انٹراسرکل رومنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ پوری میں پہیوں پر  سیلیولر ٹاورس بھی تعینات کئے جا رہے ہیں۔

بینکنگ خدمات شروع ہو گئی ہیں اور تمام اے ٹی ایمس کو چالو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مرکز نے ریاست میں مزید 5 دن تک جی ای ای ایڈوانس امتحان کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ تاریخ 14؍مئی ہوگی۔ وہ طلبہ جو انٹرنیٹ کنکٹیویٹی نہیں حاصل کر سکے ہیں، رجسٹریشن کے لئے آئی آئی ٹی بھونیشور سے رجوع کر سکتے ہیں۔ راحتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سکریٹری نے زور دیا ہے کہ پوری اور بھونیشور میں ترجیحی بنیاد پر بجلی اورٹیلی مواصلات بحال کئے جانے کی ضرورت ہے اور متعلقہ ریاست؍مرکز کے افسروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ آپسی تال میل سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مناسب تعداد میں جنریٹر سیٹ اور موبائلل سیلیولرٹاورس کا انتظام کیا  گیا ہے اور بحالی کی کوششوں کے لئے یہ جنریٹری سیٹ اور موبائل سیلیولر ٹاور فراہم کئے گئے ہیں۔

چیف سکریٹری اور اڈیشہ کے دیگرسینئر افسروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے این سی ایم سی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزارت داخلہ بجلی، ٹیلی مواصلات، اسٹیل، مالی خدمات، سڑک اور ٹرانسپورٹ، صحت،اعلیٰ تعلیم ، این ڈی ایم اے کی وزارتوں کے سینئر افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More