15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز نے شمال مشرقی علاقوں میں بانس کی کھیتی کی ہمت افزائی کیلئے انڈین فارسٹ (ترمیمی ) آرڈی نینس-2017 جاری کیاماحولیات اور جنگلات کی وزارت

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور رس قیادت کے تحت مرکزی حکومت نے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے غیر جنگلاتی علاقوں میں پیدا ہونے والے بانس کو درخت کی تشریح سے علیحدہ کرنے کی خاطر انڈین فارسٹ (ترمیمی) آرڈی نینس-2017 جاری کیا ہے، جس سے بانس کی کٹائی ، اس کے معاشی استعمال کیلئےاور لانے لے جانے پر پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے بانس کو ، جو اصول تقسیم کے مطابق ایک گھاس  ہے، انڈین فارسٹ ایکٹ-1927 میں ایک درخت کے زمرے میں رکھا گیاتھا۔ اس ترمیم سے پہلے جنگلوں اور غیر جنگلاتی علاقوں میں پیدا ہونے والے بانس کو کاٹنے یا لانے لے جانے پر انڈین فارسٹ ایکٹ1927 کے ضابطوں کے مطابق پابندی عائد تھی۔ یہ قانون کسانوں کے ذریعے غیر جنگلاتی زمین پر بانس کی کھیتی کیلئے ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

 اس سے پہلے کل وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد مرکزی کابینہ نے اس سلسلے میں انڈین فارسٹ ایکٹ 1927 کی دفعہ -2 (7) میں ترمیم کیلئے ایک آرڈی نینس جاری کرنے کو منظوری دی تھی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ فارسٹ ایکٹ میں ترمیم  کے فوائد میں دیہی بھارت کے روایتی دستکاروں کیلئے خام مال کی سپلائی میں اضافہ، بانس پر مبنی کاغذ اور پٹھے کی صنعت، کارٹج انڈسٹری، فرنیچر بنانے کے یونٹوں، اگربتی بنانے والے یونٹوں اور آئس کریم وغیرہ بنانے والے یونٹوں کیلئے خام مال کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ یہ ترمیم حال ہی میں شروع کئے گئے بانس کے قومی مشن کی کامیابی کیلئے بھی بہت مفید ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More