17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز نے مناسب قیمت پر پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اگست۔اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو میں رکھی جائیں، حکومت نے کوشش کرتے ہوئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضروری اشیاء کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پیاز کے تاجروں / ڈیلروں پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کرسکتے ہیں۔ 25 اگست 2017 کو حکومت نے یہ فیصلہ آرڈر نمبر 2785( ای) کے ذریعے نوٹیفائی کیا ہے ۔ اب ریاستیں پیاز کا ذخیرہ رکھنے کی حد مقرر کرسکتی ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی سمیت سٹہ لگانے والوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرسکتی ہیں۔

یہ اقدام حالیہ ہفتوں، خاص طور پر اس سال جولائی کے آخر سے پیاز کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے ضروری ہوگیا تھا ۔ حالانکہ پیاز کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے اس سال زیادہ بہتر ہے۔پیاز کی خردہ کُل ہند قیمت کے مطابق پیاز کی قیمت 15 روپئے فی کلو گرام سے بڑھ کر 28.94 روپئے فی کلو گرام ہوگئی ہیں۔ بڑے شہروں میں یہ قیمتیں اور زیادہ بڑھی ہیں ۔ چنئی میں 31 روپئے فی کلو گرام، دلّی میں 38 روپئے فی کلو گرام، کولکاتا میں 40 روپئے فی کلو گرام اور ممبئی میں 33 روپئے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

تمام حالات کو جانچنے کے بعد حکومت نے مداخلت کی ہے کیوں کہ پیاز کی کمی کے علاوہ کچھ دیگر وجوہات ہیں جن کی بدولت پیاز کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان وجوہات میں ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازاری وغیرہ شامل ہے۔ اس لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے ضروری تھا کہ وہ پیاز کی سٹہ بازاری ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث تاجروں کے خلاف کارروائی کرسکیں۔ امید ہے کہ اس اقدام سے پیاز کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی آئے گی اور صارفین کو فوری طور پر راحت حاصل ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More