20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز نے مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک سے کہا کہ وہ منتقلی کی چین توڑنے اور شرح اموات کو ایک فیصد سے کم کرنے پر توجہ دیں

Urdu News

نئی دہلی، صحت کی وزارت ، ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  لگاتار رابطے میں ہے جن میں کووڈ  -19 کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے یا ان میں اس بیماری کے کیسز زیادہ ہیں یا کچھ ضلعوں میں شرح اموات زیادہ ہے۔

مرکز نے آج مہاراشٹر ا ، آندھرا پردیش اور کرناٹک سے کہا ہے کہ وہ  منتقلی کے سلسلے کو توڑنے کے کافی زیادہ اقدامات کرنے پر توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شرح اموات 1 فیصد سے کم ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ، موثر کلینیکل بندوبست کیا گیا ہے تاکہ شرح اموات میں  کمی آئے اور لوگوں کی زندگی بچائی جا سکے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں  زیر علاج  کیسوں کی قومی تعداد کی تقریباً 46 فیصد ہے۔ صرف مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران جو زیر علاج مریضوں کی تعداد بتائی گئی ہے وہ 22 فیصد ہے۔

اسی طرح پچھلے 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کووڈ سے جو اموات ہوئی ہیں ان میں سے ان تین ریاستوں میں 52 فیصد اموات ہوئی ہیں ۔ مہاراشٹر میں ہی پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کل اموات میں سے 35 فیصد اموات ہوئی ہیں ۔

مرکزی وزارت  داخلہ نے بھی ہر ریاست میں تشویش والے اضلاع کا ذکر کیا ہے۔  مہاراشٹر ، پنے ، ناگپور ، کولہا پور، سانگلی ، ناسک، احمد نگر، رائے گڑھ ، جل گاؤں ، شعلہ پور، ستارا اور پال گھر خاص طور پر قابل ذکر ہیں اور ان میں موثر کنٹین منٹ اور مریضوں کا پتہ لگانے پر زور دیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش میں پرکاشم اور چتور اضلاع کی صورتحال تشویشناک ہے اور یہاں روزانہ نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔یہاں جو سہولیات دی گئی ہیں ان کے مطابقت سے اموات ، اسپتال کی سہولیات کو مستحکم کرنے ، آئی سی یو کی تعداد ، آکسیجن بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور مستعد کلینکل بندوبست پر نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

کرناٹک میں قابل غور کوپل ، میسورو، دیونگری  اور بلاری اضلاع کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ گھر گھر جا کر متاثرہ لوگوں کا پتہ لگایا جا سکے اور حفظان صحت سے متعلق کارکنوں کی حفاظت کی جا سکے۔

مجموعی اعتبار سے ملک میں جو زیر علاج مریض ہیں ان کی 60 فیصد سے زیادہ تعداد پانچ ریاستوں میں ہے۔  مہاراشٹرمیں تقریباً 25 فیصد زیر علاج مریض ہیں جو زیادہ سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں 12 اعشاریہ صفر چھ فیصد ، کرناٹک میں 11.71 فیصد ، اتر پردیش میں 6.92 فیصداور تمل ناڈو میں 6.10 فیصد متاثرہ افراد ہیں۔  ان میں سے مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک تین ریاستوں میں تقریباً 49 فیصد متاثرہ افراد ہیں اور یہاں کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 57 فیصد سے زیادہ ہے۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/12SXQ9.jpg

ملک میں ہونے والی کل اموات میں سے 70 فیصد اموات محض پانچ ریاستوں مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک ، دلی  اور آندھر پردیش میں ہوئی ہے۔ صرف مہاراشٹر  میں کل اموات میں سے 37.33 فیصد اموات ہوئی ہیں۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002C370.jpg

  کووڈ –  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More