Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز کیرالہ میں ساحلی سکیورٹی بڑھانے کے لئے فنڈ فراہم کرائے گا : ہنس راج اہیر

केरल की तटीय सुरक्षा बढ़ाने के लिए केन्द्र राशि उपलब्ध कराएगाः श्री हंसराज अहीर
Urdu News

نئی دلّی ، داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے کہا ہے کہ مرکز کیرالہ کی ساحلی سکیورٹی بڑھانے کے لئے رقم فراہم کرے گا ۔ آج تری اننتا پورم میں ریاستی افسروں کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رقم مزید گاڑیوں اور پیٹرول اور گشت کرنے والی کشتیاں خریدنے کے لئے پولیس جدید کاری فنڈ سے دستیاب کرائی جائے گی ۔

جناب اہیر نے اچھے پولیس نظام کو یقینی بنانے کے لئے کیرالہ حکومت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیس نظام نو جوانوں میں بنیاد پرستی کی مہم کے خلاف کافی مدد گار ثابت ہوا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جناب اہیر نے کہا کہ ریاست میں سیاسی تشدد اور قتل سے متعلق ریاستی حکومت سے ایک رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کی تین ریاستوں کیرالہ ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں ماؤ نوازوں کی موجودگی ہے ۔ داعش ملی ٹینٹ گروپ میں نوجوانوں کے شامل ہونے کے بارے میں جناب اہیر نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم میں 22 لوگوں کے شامل ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں اور اب تک کوئی کیس اس سلسلے میں سامنے نہیں آیا ہے ۔

داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انچارج جناب پول انٹونی ، ریاست کے پولیس چیف جناب لوک ناتھ بہرا اور دیگر افسروں نے بھی جائزہ میں میٹنگ میں شرکت کی ۔

بعد میں جناب اہیر نے راج بھون میں کیرالہ کے گورنر ریٹارئرڈ جسٹس پی ستھا سیوم سے ملاقات کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More